مشہور گلوکارہ اینجی اسٹون المناک کار حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
گریمی ایوارڈ میں نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون ایک جان لیوا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔
اینجی کی کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اینجی اسٹون کا اصل نام لاورن براؤن تھا، جو 63 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں۔
یہ واقعہ یکم مارچ کو صبح 4 بجے پیش آیا، جب وہ الاباما سے اٹلانٹا واپس جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کا ایک 18 پہیوں والے ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
اینجی اسٹون کو موسیقی کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ وہ اپنے ہپ ہاپ گروپ ’دی سیکوئنس‘ اور مشہور R&B گانوں جیسے ’وش آئی ڈڈنٹ مس یو‘ کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانی جاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 10 سولو البمز ریلیز کیے اور تین بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں۔
ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’’میری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔‘‘
اینجی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا، جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے نہ صرف موسیقی بلکہ ٹی وی اور فلم کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینجی اسٹون
پڑھیں:
یورپ کو برآمدات 10 فیصد اضافے سے 5.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران یورپی ممالک کو برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ مغربی ریاستوں کو زیادہ ترسیل ہے۔
نجی اخبار کی خبر میں شائع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5.345 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 4.865 ارب ڈالر تھیں۔
برآمدات میں اضافے کی وجہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں معمولی اضافہ تھا، مالی سال 2024 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 3.12 فیصد کم ہو کر 8.240 ارب ڈالر رہ گئی تھیں۔
اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید 4سال کی توسیع کر کے 2027 تک کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ وہ یورپی برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم از کم ڈیوٹی سے لطف اندوز ہوسکیں۔
مغربی یورپ، جس میں جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، اٹلی اور بیلجیئم جیسے ممالک شامل ہیں، کا یورپی یونین میں پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ ہے، مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں اس خطے کو برآمدات 12.72 فیصد اضافے کے ساتھ 2.702 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو مالی سال 2024 کے 7 ماہ میں 2.397 ارب ڈالر تھیں۔
مشرقی اور شمالی یورپ کو برآمدات میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں شمالی یورپ کو برآمدات 17.10 فیصد اضافے کے ساتھ 42 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار روپے رہیں جو گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 36 کروڑ 60لاکھ 30 ہزار روپے تھیں۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں جنوبی یورپ کو برآمدات 2.58 فیصد اضافے کے ساتھ 1.788 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.743 ارب ڈالر تھیں، اس خطے میں اسپین کو کی جانے والی برآمدات مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 85 کروڑ 70لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 85کروڑ 65لاکھ 20 ہزار ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں اٹلی کو برآمدات 2 فیصد اضافے کے ساتھ 66کروڑ 25لاکھ 50 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 64کروڑ 95لاکھ 20 ہزار ڈالر تھیں، رواں سال کے دوران یونان کو کی جانے والی برآمدات 10.78 فیصد اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7کروڑ36لاکھ50 ہزار ڈالر تھیں۔
تاہم مشرقی یورپ کو برآمدات 18.57 فیصد اضافے کے ساتھ 42 کروڑ 65لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 35کروڑ 97لاکھ 40 ہزار ڈالر تھیں، بریگزٹ سے قبل پاکستان کی اہم برآمدی منزل برطانیہ تھی، بریگزٹ کے بعد کے عرصے میں پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں قدرے بڑھ کر 1.273 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.188 ارب ڈالر تھیں، اس طرح برطانیہ کو برآمدات میں 7.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2024 میں پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات 2.33 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 14 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 1.968 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں مغربی یورپ کو پاکستانی برآمدات 12.72 فیصد اضافے کے ساتھ 2.702 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 2.397 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں جرمنی کو برآمدات 17.15 فیصد اضافے کے ساتھ 1.003 ارب ڈالر رہیں جو 85 کروڑ 61 لاکھ 40 ہزار ڈالر تھیں۔
اسی طرح پاکستانی مصنوعات کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ نیدرلینڈز کو برآمدات مالی سال 2025 کے 7 ماہ کے دوران 12.60 فیصد اضافے کے ساتھ 88کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 78کروڑ 26لاکھ 70 ہزار ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں فرانس کو برآمدات 9.11 فیصد اضافے کے ساتھ 30 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 32کروڑ 77لاکھ 60 ہزار ڈالر ہوگئیں، اس کے بعد بیلجیئم کو برآمدات گزشتہ مالی سال کے 31 کروڑ 78لاکھ 40 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 34 کروڑ 39لاکھ 10 ہزار ڈالر ہوگئیں۔