آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔
کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی دسترس سے باہر ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو کرکٹ کٹس کی فراہمی قابل تحسین اقدام ہے، یہ عمل ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
تقریب میں ندیم خان اور جنید ضمیر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے حوالے سے مختلف ٹپس دیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا، سب مذاق تھا‘، وسیم اکرم کی مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو فون کر کے کہہ رہے تھے کہ وہ ان کا کیس فری میں لڑیں گے۔
???? وسیم اکرم نے مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دے دی
ہم نے ملکر فن کیا مشتاق احمد کو ہم نے کہا تھا ایسی ویڈیو بنانے کا
کوئی کسی پر کیس نہیں کررہا
سب نے اس ویڈیو کو اصلی سمجھ لیا ۔
وسیم اکرم #PakistanCricket #INDvsNZ #NZvIND pic.twitter.com/dWcKmxmKfK
— Raja Asim (@rajaasim313) March 2, 2025
وسیم اکرم کی وضاحت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی۔ زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ اس عمل کو عوامی زبان میں ’اڑتا تیر لینا‘ کہتے ہیں۔
پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی بس زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے
ویسے اس عمل کو عوامی زبان میں ' اڑتا تیر لینا " کہتے ہیں ????#PakistanCricket #Pakistan
— ZASA (@ZASA91213084348) March 3, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ لوگ تو ہر مذاق کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
لوگ تو ہر مذاق کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں
— Mian Shafiq (@Mian__96) March 2, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب آپ سے عدالت میں ملاقات ہوگی‘، مشتاق احمد کا وسیم اکرم اور وقار یونس کے خلاف ہرجانے کا اعلان
مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم انہیں پریکٹس کرانے کے بہانے لے جاکر باونسر مارتے تھے جس سے انہوں نے اپنا اعتماد کھو دیا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے، لہٰذا اب وہ ان پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اس لیے آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مشتاق احمد وسیم اکرم یو ٹیوب