کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو میٹرک کا امتحان دلا رہے تھے۔چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے عملے پر بورڈ کے امتحانات میں تعیناتی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امتحانات میں

پڑھیں:

بلوچستان سیاسی و سماجی قیادت کیلئے غیر محفوظ ہو چکا ہے، اسرار زہری

اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے رہنماء اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ جو قابل تشویش ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے جھالاوان میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سیاسی و سماجی قیادت کے لئے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ جے یو آئی کے رہنماء وڈیرہ غلام سرور موسیانی پر حملے میں انکی جان کے ضیاع پر شدید افسوس ہوا۔ ان کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسرار زہری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ دہشت گردی، چوری اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکام کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولوی امان اللہ موسیانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • گلگت، آئی ایس او پری بورڈ نتائج کی تقریب
  • ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے، نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا
  • سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے 30کروڑ روپے جمع نہیں کرائے، ڈی جی آڈٹ کا انکشاف
  • آپ کی تھوڑی سی مہربانی
  • چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی مراکز بنانے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی
  • بلوچستان سیاسی و سماجی قیادت کیلئے غیر محفوظ ہو چکا ہے، اسرار زہری