اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے باہر مقیم ایک اہم پراپرٹی ٹائیکون نے مبینہ طور پر جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک پیغام بھیج کر وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ " ٹائیکون کا پیغام بشریٰ بی بی کو بھی پہنچایا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے قربت کے حوالے سے معروف محسن نقوی پس پردہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سہولت فراہم کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان، محسن نقوی پر تنقید کر رہے ہیں، اور حالیہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران محسن نقوی کیساتھ گرمجوشی کا اظہار کرنے پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر برہم ہیں۔ 

انجری کا شکار صائم ایوب اور فخر زمان سے متعلق اہم خبر

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران پس پردہ بات چیت میں مصروف رہنے والے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر  پی ٹی آئی رہنماؤں کی مدد کے معاملے میں محسن نقوی کے کردار سے واقف ہیں، ان رہنماؤں نے مبینہ طور پر عمران خان کو محسن نقوی کی ’’مثبت‘‘ کردار سے آگاہ کیا تھا لیکن عمران خان بظاہر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محسن نقوی کے ساتھ گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے تجربے بالخصوص غیر رسمی سیاسی مذاکرات میں سہولت کاری کے بارے میں بھی واقف ہیں، اگرچہ یہ مذاکرات تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ: نئے تعینات ہونیوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

رپورٹ کے مطابق ایک مرحلے پر، پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان کو ایک پیغام بھیجا تھا اور ان سے محسن نقوی پر اعتماد کرنے کو کہا تھا اور کشیدگی میں کمی کیلئے وزیر داخلہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی تھی تاہم، ان یقین دہانیوں کے باوجود، عمران خان نے محسن نقوی پر کھل کر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔ جب سے محسن نقوی پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ لگے تھے؛ عمران خان اُس وقت سے انہیں تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور اُن پر تعصب اور سیاسی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہیں۔ 

عمران خان نے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر محسن نقوی کے تقرر کی بھی مخالفت کی تھی اور ان پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ جون 2024ء میں، کرکٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد، محسن نقوی نے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیا تو عمران خان نے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اقربا پروری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، سمری صدر مملکت کو ارسال

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران، عمران خان نے حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں پھر بھی انہیں کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری کا سب سے بڑا فائدہ محسن نقوی اٹھا رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کو محسن نقوی پر پی ٹی ا ئی رہے ہیں

پڑھیں:

عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، فیصل چوہدری کا دعویٰ

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں تھی، نومبر کے بعد سے دوستوں کی ملاقات نہیں کروائی جارہی، کبھی ملاقات نہیں کرواتے، کبھی پولیس ایکشن ہوجاتا ہے، جیل اتھارٹیز کے اس رویے پر عدالت سے رجوع کیا گیا، درخواست پر جج صاحب نے کہا عدالت اس پر آرڈر پاس کرے گی اور انہوں نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے متعدد خطوط کے بعد اب ایک آرٹیکل بھی آچکا ہے، سیاسی اتحاد کے حوالے سے ہماری ٹیم کام کررہی ہے، ہماری بات چیت شروع ہوئی تو وزیراعظم مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گئے، ہماری اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکی گئی، جب ہماری سیاسی جماعتوں سے بات شروع ہوئی تو لمبی تاریخ ڈلوائی اور ملاقات پر پابندی لگا دی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ملک کو آگئے لے جانے کے لیے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے کیوں کہ ملک میں اس وقت ایک ان سینسر مارشل ہے، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کے خلاف جدوجہد کریں گی، جس کے لیے عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کا امکان
  • بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،محسن نقوی
  • دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں: محسن نقوی
  • پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان کو محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کو کہا تھا
  • دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی
  • صدر مملکت اور وزیر داخلہ کی بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کھانا نہ دینے کا دعویٰ بے بنیاد، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اڈیالہ جیل کے کس سیل میں قید ہیں؟ ترجمان پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ
  • عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، فیصل چوہدری کا دعویٰ