ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
شانگلہ(آئی پی ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں، ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمانی سے ہٹا دیا
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا اور اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے۔
انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔
تابش فاروق کا مزید کہنا تھاکہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی اور بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔