پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جَلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی نے تاحال اپنی ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

گزشتہ دنوں صبور کی گود بھرائی کی رسم سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


انسٹاگرام پر 5.

1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

صبور علی کی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر دعائیں دے رہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صبور علی

پڑھیں:

شہید صفی الدین کی نہ ہو سکنے والی تقریر کا متن

میں شہداء کے خاندانوں سے اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثر ہونے والوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ "میں اپنے پیارے ملک لبنان کے ساتھ ساتھ عرب، اسلامی ممالک، دنیا کے آزاد لوگوں اور ان تمام لوگوں سے مخاطب ہوں جو ظلم کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کے خلاف لڑتے ہیں۔" شہید صفی الدین کی تحریر کا کچھ حصہ جو ان کی تقریر میں پیش کیا جانا تھا، لیکن...

شہید صفی الدین کی تقریر کے متن کا ترجمہ اور تصویر جو صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہوئے، اسی دن ان کی طرف سے پیش کی جانی تھی:  بتحقیق تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور روز آخرت کی امید رکھتا ہو اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو،  اور جب مومنوں نے لشکر دیکھے تو کہنے لگے: یہ وہی ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا اور اس واقعے نے ان کے ایمان اور تسلیم میں مزید اضافہ کر دیا ہے، مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے۔ (احزاب، 21،22،23) میں شہداء کے خاندانوں سے اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثر ہونے والوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ میں اپنے پیارے ملک لبنان کے ساتھ ساتھ عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا کے آزاد لوگوں اور ان تمام لوگوں سے مخاطب ہوں جو ظلم کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ صہیونی دشمن کے جرائم اور قتل عام کی وجہ سے ہمارے دلوں پر رنج و غم نے چھایا ہوا ہے۔ یہ جرائم تقریباً ایک سال سے غزہ کے عوام اور فلسطینی عوام کے خلاف عام طور پر کیے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ لبنان بھی ان مذموم اور غیر منصفانہ حملوں کا نشانہ بن رہا ہے، امریکہ کی حمایت اور بین الاقوامی خاموشی اس میں اضافے کا سبب ہے۔ ہمارے رہنما، قائد شریف، متاثر کن رہنما، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ہمارا غم گہرا، عظیم اور ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے اس بابرکت اور فاتحانہ مزاحمت کی قیادت کی، ایک ایسی مزاحمت جس نے بے مثال فتوحات حاصل کیں اور ایسے عظیم واقعات پیش کیے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، اور یہ سب ان کی قیادت، حکمت اور ہمت اور سب سے بڑھ کر ان کے ایمان، دیانت اور اس مقصد کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار رہنے کی وجہ سے تھا۔ ایک ایسا مقصد جس پر وہ اپنے لوگوں، اپنے اہل و عیال اور شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اس پر قائم رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں
  • شہید صفی الدین کی نہ ہو سکنے والی تقریر کا متن
  • وینا ملک کو روزہ لگا، کلام بھی شیئر کر دیا
  • کراچی میں متوسط طبقے کے بچوں کی تفریح کا باعث بننے والی سائیکل کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ
  • عمر شہزاد نے مدینے میں شانزے لودھی کے ساتھ نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
  • ڈراما ’دل والی گلی میں’ آواز کا جادو جگانے والی بھارتی گلوکارہ کون؟
  • حسن علی اور سمیعہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر وائرل
  • اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا ہے لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں، کانگریس
  • 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے منا رہی ہوں، گوندا کی بیوی کا انکشاف