Islam Times:
2025-04-19@07:29:05 GMT

حکومت اسرائیلی جارحیت پر کیوں خاموش ہے؟، حزب‌ الله

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

حکومت اسرائیلی جارحیت پر کیوں خاموش ہے؟، حزب‌ الله

اپنے ایک جاری بیان میں حسن عز الدین کا کہنا تھا کہ صیہونی جارحیت کے خلاف حکومت کی کوتاہی یا سستی کے باعث عوام کو خود قابضین کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی "حسن عز الدین" نے کہا کہ دشمن آج بھی اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دشمن نے جنوبی لبنان میں ایک نجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار حزب الله کے رکن "خضر ھاشم" شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مانیٹرنگ کمیٹی اور لبنانی حکومت کی توجہ دلاتے ہیں کہ وہ ہماری قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کو رکوائیں۔ انہوں نے اس صیہونی جارحیت پر لبنانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس ضمن میں حسن عز الدین نے کہا کہ ہماری حکومت کب تک اس قتل و غارت گری پر اپنی آنکھیں بند رکھے گی۔

حکومت ان مذموم افعال کے خلاف اقدامات یا کوئی موقف کیوں نہیں اپناتی؟۔ حالانکہ وہ اپنے شہریوں اور ملت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جرائم کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہئے تا کہ قابض اسرائیل کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔ اس مسئلے میں حکومت کی کوتاہی یا سستی کے باعث عوام کو خود قابضین کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے کچھ ہی دیر قبل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ جنوبی لبنان کے ضلع صور کے علاقے "رشکنانیه" میں پیش آیا۔ اس حملے میں کم از کم 1 شخص شہید ہو گیا۔ یہ حملہ لبنانی بارڈر سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے سے گاوں میں پیش آیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید

اسلام آباد(اوصاف نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے پتہ ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ روزہ طویل نہیں ہو سکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ، پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے ،سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل سردار رازق نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریماکس دیئے ٹرائل کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تو آپکے موکل کا حق متاثر ہو سکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کردیئے، ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے بعد ہندوستان کا نشانہ بھارت کے اندر رہنے والی اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان ہیں، پیر مظہر سعید
  • راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی حملے، واشنگٹن کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں، انصار الله
  • سندھ بلڈنگ، وسطی کو نشانہ بناکر باقی اضلاع میں کرپشن پر پردہ ڈالنا ہدف
  • پاکستان اور غیر ملکی سرمایہ کاری
  • مالدیپ: سپریم کورٹ ججوں کو ’انتقامی کارروائی‘ کا نشانہ بنانے پر تشویش
  • بی جے پی مسلمانوں کے دینی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، آغا سید روح اللہ
  • لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ پر کرنے پر ڈزنی کی فلم ’Snow White‘ پر پابندی عائد کردی
  • لبنان کی جانب سے اسرائیل کے جھوٹے الزامات اور حملوں کی حقیقت آشکار
  • مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
  • ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید