خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ، خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کیے۔ مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے وزیراعلی میں یہی فرق ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی کے متعدد صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کےعہدیداروں کو سپورٹ نہ کرنے والے عہدیداروں سے زمہ داریاں واپس لی جائیں گی،۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہر وں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا، پارٹی احکامات کے باوجود خاموش رہنے والے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوارں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں سے بھی عہدے واپس لیے جائیں گے، پارٹی ڈسپلن، فیصلوں و منشور کے خلاف جانے والے عہدیداروں کو بھی فارغ کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مقصد پارٹی کے اندورنی اختلافات ختم کرنا ہے، تبدیلیوں سے نئے چہروں کو مواقع ملیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوشش تیز ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اگلے 2 سے3 روز میں نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:شوبز کی چمک میں بھی بیوی سے سچی محبت ،شجاع اسد کی انوکھی لو اسٹوری