کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، شبیر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈہ آزما رہا ہے لیکن کشمیری حق و صداقت کے راستے پر پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے تعیں کشمیریوں کی غیر متزلزل وابستگی انتہائی لائق تحسین ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت ہر کشمیری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شبیر احمد شاہ نے مسلم امہ خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ل فعال کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و شکر کا درس دیتا ہے، صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ ماہ مقدس میں غرباء یتیموں خاص طور پر بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثر ہ افراد کا خاص خیال رکھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شبیر احمد شاہ نے کشمیریوں کی جدوجہد کو نے کہا کہ
پڑھیں:
پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے علاوہ اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ فول پروف انتظامات، پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 25360 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔