ریشم زندگی میں کونسا اہم کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے اپنا خواب بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں ریشم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران اپنی ایک خواہش کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنا خواب قرار دیا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ وہ پیسے جمع کر کے ایک لنگر خانہ بنوائیں۔
ریشم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی چلتا رہے اور ان کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اداکارہ کی غریبوں کی مدد کرنے کی اس خواہش پر ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ریشم آئے دن اپنے گھر میں خود لنگر کا کھانا بنا کر اسے مستحق افراد میں تقسیم کرتی رہتی ہیں جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے انہیں لنگر کر کے اور لوگوں کی مدد کر کے سکون اور دل کو راحت ملتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بائیڈن کا ٹرمپ پر کڑا وار: نئی حکومت نے قلیل مدت میں شدید نقصان پہنچایا
شکاگو: امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے بہت کم وقت میں ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔
شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، اور یہ واضح ہے کہ ٹرمپ حکومت کا نشانہ متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد ہیں، تاکہ صرف ان کے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب، بائیڈن کے خطاب سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے طنزیہ انداز میں بیان دیا کہ حیرت ہے بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، کیونکہ اس وقت تک تو ان کے سونے کا وقت ہو چکا ہوتا ہے۔