ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی:عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ عطا تارڑ کے لئے
پڑھیں:
چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے زرعی تجربات سے استفادہ کرے گا، دورہ چین کے دوران زرعی یونیوسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے متاثر کیا تھا، فیصلہ کرلیا تھا کہ تربیت کے لیے پاکستانی گریجوایٹ چین بھیجیں گے۔
شعبہ زراعت کی استعداد بڑھانے کے لیے زراعت کے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ کے پہلے مرحلے میں 300 طلبا کو چین بھیجنے کی تقریب سے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نے زرعی مضامین میں گریجوایٹس کواعلی تربیت کے لیے اسکالر شپ پر چین بھیجنے کامنصوبہ بنایا ہے، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پرچینی حکومت کے مشکورہیں، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پرچینی حکومت کے مشکورہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا اسلام آباد اور بیجنگ کے مابین پل کا کردار کریں گے اور تربیت حاصل کرنے کے بعد یہی طلبا پاکستان کی زرعی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک چین میری ٹائم شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس آج جدیدتعلیم کے لیے اسکالرشپ پر چین جارہے ہیں، ان گریجوایٹس کا انتخاب آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے میرٹ پر کیا، ان گریجوایٹس میں بلوچستان کا کوٹا 10فیصد زائد ہے۔
’طلبا چین سے زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کاذریعہ بنیں، دیہی علاقوں میں زرعی شعبے سے وابستہ چھوٹے ودرمیانےدرجے کے کاروبارکے بے پناہ مواقع موجود ہیں، زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پرتوجہ دی جائے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم وملزوم ہے، چین نے ہرموقع پر پاکستان کاساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی چین کا تعاون مثالی تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف آزاد کشمیر اسکالرشپ چین زراعت زرعی گریجوایٹس شہباز شریف گلگت بلتستان وزیر اعظم