5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنا گھر اپنی چھت کے تحت
پڑھیں:
مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں سپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
کیا وزن میں ڈرامائی کمی بیماری کا نتیجہ ہے؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
مزید :