رولز روئس نے نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لندن(ویب ڈیسک )گاڑیوں کی مشہور کمپنی رولز روئس نے اپنی نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی ہے۔
عرب ویلز کے مطابق پیر کو رولز روئس نے اپنی نئی رولز روئس بلیک بیج سپیکٹر متعارف کروائی جو کہ کمپنی کی سب سے تیز اور لگژری گاڑی ہے۔
اس میں ڈوئل موٹر سیٹپ نصب ہے جو 659 ہارس پاور اور 1075 نیوٹن میٹر ٹورک پیدا کرتی ہے۔
لیک بیج نے اپنی چیسس کو ری ڈیزائن کیا ہے جبکہ بہترین ہینڈلنگ کے لیے اس میں اضافی موٹر بھی نصب ہے۔
رولز روئس موٹر کارز کے سی ای او کرس براؤنریج نے اس کار کو اپنی پاور اور مقصد کی علامت قرار دیا ہے۔
اس نئی سپیکٹر میں انفینیٹی موڈ کو ڈالا گیا ہے جس کی مدد سے گاڑی کی 100 فیصد الیکٹرک پاور تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈریگ ریس میں سپیریٹڈ موڈ کی مدد سے مزید ایکسلریشن حاصل کی جا سکتی ہے یعنی آپ 4.
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رولز روئس
پڑھیں:
موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر
شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ تیسری شارع فیصل ہوگی، جو بہت بڑا ٹاسک ہے۔انھوں نے بتایا کہ رمضان میں تجرباتی بنیادپر مہم کو چلایا جائے گا، رمضان میں ہم نے چالاننگ کو بھی بہت کم کردیا ہے، اس ریلیف کے دوران ہم لوگوں کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ان 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو واپس بھیجا جائے گا اور رمضان المبارک کے بعد سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکشن آفیسرز کو 50 ،50 لاک سسٹم فراہم کریں گے، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا، موٹر سائیکل مالک جب ہیلمٹ لے کر آئے گا تو اسے جانےدیا جائے گا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔