بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں،، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بدلتا ہوا کراچی عوام دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے، کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کو میئر کراچی کا جو منصب دیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور یہ سارے کام بلاامتیاز و تفریق کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے گرد گھومتی ہے اور بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے دفتر میں مختلف یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یوسی چیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، بعض مسائل کو حل کرنے کے لئے میئر کراچی نے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں میری اولین ترجیح عوام کو پانی کی مسلسل فراہمی، نکاسی آب اور ٹریفک مینجمنٹ ہے، سٹی وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح افطار کے وقت ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو بھی سختی سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، رمضان المبارک میں بھی کام جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوسکیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ جن منصوبوں کے ٹینڈرز اخبارات میں جاری کئے گئے ہیں ان کے لئے فنڈز موجود ہیں اور انہیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ شہر کے بلدیاتی مسائل حل ہوسکیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ بدلتا ہوا کراچی عوام دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے پیپلز پارٹی کو میئر کراچی کا جو منصب دیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے کریں گے ہیں اور
پڑھیں:
رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں، صدر مملکت
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مبارک مہینے میں خیرات و صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں،ہمیں اپنی استطاعت سے بڑھ کر غریبوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے، صبر و تقویٰ اختیار کرنے، اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ مہینہ ملک پاکستان کیلئے امن و استحکام اور ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے ۔
رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا