2025-03-12@10:34:42 GMT
تلاش کی گنتی: 3375
«اپنے نوعمروں»:
دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ پام جمیرا...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباﺅپڑا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو پس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے...
اسلامی تعلیمات کے مطابق توبہ کامطلب گناہوں سے رجوع کرنا،اللہ کی طرف لوٹنا،اور اپنی کوتاہیوں پرندامت محسوس کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں نہ دہرانے کاعہدکرنا ہے۔ لفظ ’’توبہ‘‘عربی زبان میں’’لوٹنے‘‘اور’’واپس آنے‘‘کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ شرعی اصطلاح میں توبہ کامطلب ہے کہ بندہ اپنی غلطیوں،گناہوں اورکوتاہیوں سے صدق دل سے پشیمان ہوکراللہ کی طرف رجوع کرے اورآئندہ ان سے بچنے کاعزم کرے۔یہ ایک روحانی پاکیزگی اوراپنے رب سے تعلق کی تجدیدکاعمل ہے اوراستغفار سے مراداللہ سے معافی مانگناہے،جونہ صرف گناہوں کی بخشش کاذریعہ ہے بلکہ قلب کوصاف کرنے اوررزق وبرکت میں اضافے کا بھی سبب بنتاہے۔استغفارکامطلب ہے ’’مغفرت طلب کرنا‘‘یعنی اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا۔استغفارمیں بندہ اپنے گناہوں کااعتراف کرتاہے اوراللہ سے بخشش اوررحمت کی دعا کرتا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شروع میں سپریم کورٹ میں بنچ 9رکنی تشکیل دیا گیا تھا،بعد میں بنچ کم ہوتے ہوتے 5رکنی رہا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ خواجہ صاحب! جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اس پر معاونت کریں،خواجہ...
دین اسلام میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ہم کلمہ گو مسلمان حقوق اللہ کا تو اہتمام کرتے ہیں الحمدللہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوٰۃ میں بھرپور فرض شناسی کی کوشش کرتے ہی ہیں لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اکثریت اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتی حالانکہ اللہ کے بندوں پر حقوق کا مسئلہ تو اللہ تعالیٰ رب العالمین ذوالجلال کے اپنے سپرد ہے جو اپنی عبادات میں کمی کوتاہیوں کو پچھتاوے اور استغفار کے بعد معافی تلافی کر سکتا ہے ۔لیکن بندوں کے حقوق پورے نہ کرنے کی سزا اور پکڑ تو بڑی سخت ہو گی اس کا مطلب یہ ہرگز نہ لیا جائے کہ انسان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں۔ ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے۔ وزیروں مشیروں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔ ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں ، سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، آج صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سمیت معصوم بچوں کو یرغمال بنایا ہواہے اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی ہیں ۔دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں۔ سپر ٹیکس کیس ؛اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب بہت زیادہ تبدیلی کی حالت میں ہو تو، یہ آپ کےلیے اپنے اندرونی سکون اور امن میں ہائبرنیٹ کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔ آپ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب فائر بولٹ آپ کی طرف ہر سمت سے چارج کیے جارہے ہیں، تو آپ اپنی توانائی کو نقصان سے بچانے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسے پھلنے پھولنے والے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے۔ کائنات کو اپنی زندگی میں انصاف لانے دو جبکہ آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شو ٹائم کےلیے تیار ہوتے ہیں۔ منفی: بہت زیادہ تنقیدی رویہ رکھتے ہیں اور خود کو اور دوسروں کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈالتے ہیں۔ اہم خیال: ان اخلاقیات...
ٹک ٹاک نے والدین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے فالورز کی لسٹ چیک کریں اور مخصوص اوقات میں بچوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روکیں۔ منگل کے روز ٹک ٹاک نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنی ایپ پر نوعمروں کی حفاظت کے لیے نئی خصوصیات متعارف کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا ’کریئٹر ایوارڈز 2024‘ کا اعلان، کون سے پاکستانی نامزد؟ سوشل نیٹ ورک والدین کو یہ اہلیت دے رہا ہے کہ وہ اپنے نوعمروں کو مخصوص گھنٹوں کے دوران ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں اور فیملی پیئرنگ کی نئی خصوصیات کے ذریعے اپنے نوعمروں کی پیروی اور پیروکاروں کی فہرستیں دیکھ سکتے ہیں۔...

بلوچستان: بولان پاس کے علاقہ میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، درجنوں مسافر یرغمال بنا لئے، آپریشن
کوئٹہ+ اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان پاس کے قریبی علاقہ میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان میں ٹرین روک لی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت متعدد مسافر شہید ہونے کا خدشہ ہے، کئی زخمی ہو گئے جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ 17 مسافر شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا...
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل، عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ...

دہشتگردوں نے کسی عورت، بچے کو رہا نہیں کیا، عورتوں، بچوں کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط کر رہے ہیں، طلال چوہدری
سٹی42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز خواتین اور بچوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں احتیاط کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی ساتھی کارندوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دیا کہ دہشتگردوں نے از خود کچھ عورتوں اور بچوں کو رہا کیا۔ طلال چوہدری نے کہا، ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انھوں نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور اس وقت بھی سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔‘ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 80 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی...
عمر اکمل پاکستان کے بہت مشہور کرکٹر ہیں، اپنی جارحانہ بلے بازی سے لے کر اپنے سوشل میڈیا شینیگنز تک وہ ہمیشہ کسی نہ کسی چیز کے لیے خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بات پر قائم رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنے مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرنے سے نہیں کتراتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘، اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے عمر اکمل کی ٹویٹ وائرل بلے باز نے نجی ٹی وی کے شو میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں،عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بیٹے کو کرکٹ کھیلنا پسند ہے لیکن وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ پی...
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا، سیکیورٹی فورسز نے 80 مسافروں کو رہا کروالیا۔ بلوچستان میں دہشت گردی کا تازہ واقعہ مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ کنٹرولر ریلوے محمد کاشف جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے، 500 کے قریب مسافر سوار ہیں، ٹرین کو 8 نمبر...
لاہور: محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا...
فوٹو: فائل بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین میں سوار عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی پیچیدہ آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔مزید پڑھیں: بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولان...
حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی...
ویب ڈیسک :حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ 13 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی؛سیاسی رہنما کو 40 سال قید کی سزا واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے...
کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین میں سوار عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی پیچیدہ آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولان پاس، ڈھاڈر...
جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس جاری ہے جس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔ اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔ سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔ دراصل...
بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔ ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر لیوی ٹیکس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہاہے کہ سپر ٹیکس آپریشن کے متاثرین کی بحالی کیلئے تھا، حقیقت یہ ہے دہشتگردی کا ہرروز سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل۔کے روزدیے ہیں سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی ا?ئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ حکومت سے پوچھا جائے سپرٹیکس کی...
ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ میں مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں، ہولی کا تہوار ان میں سے ایک جمعہ کو آتا ہے لہٰذا انہیں ہندوؤں کو تہوار منانے دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی کی بسفی اسمبلی نشست سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچھول نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں کے اندر رہیں اور ہندوؤں کو اپنا تہوار بغیر کسی رکاوٹ کے منانے دیں۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سے...
جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں،ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی،جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹمز آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس کیلئے بڑی تبدیلیوں کی تیاری کر رہی ہے۔ بلومبرگ کے مارک گُرمن کے مطابق ایپل آئی او ایس 19، آئی پیڈ او ایس 19 (کوڈ نیم لک) اور میک او ایس 16 (کوڈ نیم چیئر) کے ساتھ سافٹ ویئر کی تاریخ کی سب سے بڑی تشکیلِ نو کرنے جا رہا ہے۔ تینوں نئے آپریٹنگ سسٹمز جون میں منعقد ہونے والے ایپل کے ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے بعد ازاں سال کے دوسرے شش ماہی میں باقاعدہ لانچ کر دیے جائیں گے۔ گُرمن نے بتایا کہ نئے تینوں ورژنز میں آئکون، مینو، فرسٹ پارٹی ایپس، ونڈوز اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جہاز ‘لاہور’ کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز ‘کوئٹہ’ پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز ‘سوین لیک’8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔ ذرائع کا...
ویب ڈیسک : میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ جہاز 'لاہور' کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔جہاز 'کوئٹہ' پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز 'سوین لیک'8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔ سفاری زو شہریوں کے لیے بند ہ جہاز آپریشنل اور منافع بخش...
بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے پیروکنری میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکرپیس...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد رضوان، بابر اعظم، سفیر اعظم اور نسیم شاہ کے والد کو حرم میں بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ انسٹاگرام پر موجود تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی...
سٹی42: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بولان کے پہاڑی ویرانے میں پانچ سو مسافروں کو کوئٹہ سے پنجاب لانے والی، عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس پر رمضان شریف کے روزہ کے دوران حملہ غدار دشہتگردوں کے گروہ بی ایل اے کے کارندوں نے کیا۔ اس گروہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مجید بریگیڈ اور ایس ٹی او ایس نے ٹرین پر حملہ کر کے اس کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مار دیا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ دہشتگردوں نے اپنے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی صورت میں یرغمال مسافروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ؛ پاکستانی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ...
اوٹاوا(نیوز ڈیسک) سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔ جسٹن ٹروڈو کی کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔ خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کُرسی خرید کر حاصل کی ہے۔ مزیدپڑھیں:نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرادیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔ یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔ اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس اقدام...

پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری ،جانئے امتحانات کا کب سے آغاز ہو گا
پشاور (نیوزڈیسک ) پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ کو امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی . مزیدپڑھیں:دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد شکاگو میں کیا گیا۔منگل کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ عالمی معیار کے مربوط مواصلات اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی برتری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خبروں کی رپورٹنگ، معلومات اور وسائل کے تبادلے کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم...
اسلام ٹائمز: کسی مسلک کے عقائد کی درست طور پر آگاہی اس مسلک کے ذمے دار افراد کے عقائد کو جان کر ہی ہوتی ہے۔ لہٰذا شام کے علویوں کے عقائد کی گتھی عصر حاضر میں ان کے ذمے دار علماء ہی کے ذریعے سلجھائی جا سکتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اہل تشیع میں ایک منحرف طبقہ وجود میں آگیا تھا جسے ”نصیری“ کہا جاتا تھا اور شاید اب بھی کچھ گمراہ لوگ اسی قسم کے مشرکانہ عقائد رکھتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے اہل سنت کی ایک بھاری تعداد نے قادیانیت کو قبول کیا اور اب بھی روئے زمین پر پھیلے ہوئے ہیں۔ تحریر: سید تنویر حیدر اپنے دامن میں جولان کی پہاڑیاں رکھنے والا ”ملک...
پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے،...

’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کے درمیان شدید تلخی کلامی
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا اور دیگر کے درمیان شدید تلخی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علیمہ خان کی 2 بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی، علیمہ خان جیل کے داخلی دروازے پر پہنچیں تو ان کی پی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوئی۔ علیمہ خان نے پی ٹی آئی وکلا کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے...
اسلام آباد کے ایک چھوٹے سے کونے میں کھڈی کی مخصوص آواز کے ساتھ سہیل خان اپنے ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ماہر کھڈی سواتی شال کے کاریگر ہیں جو نہ صرف شالیں بلکہ روایتی طرز کے کپڑے اور قمیضیں بُننے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ سحری کے بعد وہ اپنے کام کی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ہاتھوں کی محنت اور صبر کے ساتھ دھاگے آپس میں جوڑ کر ایک نئی شکل اختیار کرتے ہیں۔ روزے کی حالت میں بھی وہ اپنی لگن کو کمزور نہیں پڑنے دیتے اور گاہکوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی خاتون جو جدید دور میں شالیں کھڈی پر بُنتی ہیں کام کے دوران جب اذان...
گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے برعکس، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارت کی پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے بھارتی ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کا منصوبہ ترتیب نہیں دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتحانہ مہم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر منگل کو دہلی پہنچے جبکہ کپتان روہت شرما بھی ممبئی میں ہی وطن واپس آئے۔ https://Tweet.com/mufaddal_vohra/status/1899136778604298730 ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے برعکس،...
القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے 27 رمضان المبارک کو مرکزی ریلی لاہور میں مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوکر سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، انارکلی، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ہوتی ہوئی، ریگل چوک سے چیئرنگ کراس پہنچے گی۔ القدس ریلی کی قیادت...
امریکی اور یوکرینی صدور، ڈونلڈ ٹرمپ اور والدیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ مکالمہ چند منٹوں پر مشتمل تھا لیکن اِس مکالمے سے شروع ہونے والا ’’مکالمہ‘‘ ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ شرکائے نشست کی گفتگو، الفاظ اور لب ولہجہ ہی نہیں، ’’بدن بولی‘‘ (Body Language) بھی دیدنی تھی۔ یہ اُس عوامیّت (Populism)کا عُریاں مظاہرہ تھا جس کی کرشمہ سازیاں اَب یورپ، امریکہ اور لاطینی امریکہ تک ہی محدود نہیں رہیں، ایشیا تک آن پہنچی ہیں۔ کوئی آٹھ دہائیاں قبل ہٹلر کے مشیر گوئبلز کے پاس صرف ریڈیو تھا جس کے ذریعے اُس نے ہٹلر کا ایک مسیحاصفت بت تراشا اور خلقِ خد کو اُس کے سحر میں مبتلا کردیا۔ آج بھی ’سامری کے بچھڑے‘ تخلیق کرنے کا فن، تشہیر...
پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے، دنیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم ایک کمیشن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کم از کم 330 افراد جنہیں مبینہ طور پر حکام نے اٹھایا تھا، ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جان سے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام معین الاسلام چودھری، جو کہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (سی ای ای ڈی) کی سربراہی کر رہے ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیخ حسینہ کی سربراہی میں خدمات انجام دینے والے اعلیٰ حکام ان جرائم میں منظم طور پر ملوث تھے۔...
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ اداکارہ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی معصومیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت جَلد ڈرامہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ 24 سالہ اداکارہ کو بولڈ طرزِ زندگی کے سبب اکثر اوقات ہی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اس تنقید میں شدت اس وقت آئی جب اداکارہ نے اپنا واضح طور پر وزن کم کیا اور کاسمیٹک سرجریز کروا لیں جس سے ان کے چہرے کی معصومیت میں کمی آئی۔ اداکارہ نے حال ہی میں نئی اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ ان اسٹوریز میں اداکارہ...
بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں۔...
کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی ہورہی ہے۔ کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پیر کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔ بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی تیاریوں کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ بھارت کی ڈومیسٹک لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا، جس میں 10 فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اس دوران ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں پیر کو ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی استقبالیہ تقریب منعقد نہیں کی...
بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنا ممبئی کا اپارٹمنٹ مہنگے داموں میں فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے مشہور اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں موجود اپنا ایک لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا ہے۔ اکشے کمار نے یہ لگژری اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا ہے اور اس میں انہیں منافع بھی ملا ہے کیونکہ جس وقت یہ اپارٹمنٹ خریدا گیا اس وقت اس کی قیمت قدرے کم تھی۔ ایک ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ پر محیط اس اپارٹمنٹ کے لیے دو کار پارکنگ بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا...
بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے...
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو نئے لبرل رہنما اور نامزد وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی تاکہ کینیڈا کے انتخابات میں کارنی کی بھاری اکثریت سے جیت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا آغاز کیا جا سکے۔ اسی دوران جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں اپنا رہا سہا وقت دلچسپ انداز میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے، برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹوگرافر نے اسی ایک لمحے کی تصویر کشی کی جب جسٹن ٹروڈو اپنی ہاؤس آف کامنز کی کرسی کو پارلیمنٹ ہل سے باہر لے جارہے تھے، جو ان کے دور اقتدار کے اختتام کا علامتی اشارہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مارک کارنی کینیڈا کی حکمران پارٹی کے سربراہ منتخب، اگلے وزیراعظم ہونگے مذکورہ تصویر،...
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری حارث رؤف کے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہے تاہم خود حارث رؤف نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ شاداب خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حارث رؤف اور ان کی فیملی کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر مبارک باد۔ اُنہوں نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ بچے اور فیملی کو صحت، خوشی اور خوش حالی عطاء کرے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے...
اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے چیمبر جانے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختلف شعبوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوں نے ہائیکورٹ کی مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بائیو میٹرک برانچ اور دائری برانچ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے برانچوں کے فرائض، طریقہ کار اور مسائل سے متعلق بھی معلومات لیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ سرپرائز دورے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اپنے چیمبر میں روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔عالمی یومِ خواتین ججز کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آج کے اس اہم دن، ہم بطور ادارہ اپنے پختہ عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم قانون کے شعبے میں خواتین کی گراں قدر خدمات، بالخصوص خواتین ججز کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین جو قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کو انصاف تک رسائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ عدلیہ کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی نہ صرف صنفی مساوات کی...
ROHRI: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا...
ذرائع کے مطابق سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکا داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکا داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے...
شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے، سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے وال سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے اپنے دفتر...
امریکی صدر نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے کنگ آف راک ایلوس پریسلے سے اپنی مشابہت کو ظاہر کیا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات، نظریات اور پالیسیوں کے اظہار سمیت کسی پر تنقید یا تعریف و توصیف کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ کل رات گئے وہ زرا مختلف انداز میں نظر آئے جب انھوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں آدھا چہرہ ان کا جب کہ آدھا چہرہ معروف راک اسٹار آنجہانی ایلوس پریسلے کا تھا۔ امریکی صدر نے...
پروگرام میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے زیرِ اہتمام پاراچنار پریس کلب کے سامنے 30ویں برسی بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و یاد جملہ شہدائے پاراچنار کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جس میں افکار شہید ڈاکٹر و شہداء پاراچنار کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، سینئر احباب، جملہ مومنین اور تنظیمی برادران نے شرکت کرکے شہید...
ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بھگوانی میں بچی کو ونی کرنے کے کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اب تک مرکزی ملزم سمیت 3 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنچایت کی جانب سے 12 سال کی بچی کو ونی کیے جانے پر والد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی۔ بچی کے والد نے خود کشی سے پہلے اپنے آڈیو پیغام میں 6 افراد کو بچی کو ونی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو قوم کی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورننس، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، شاہین شاہ آفریدی نے ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں چند روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے انہیں ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی حارث رؤف کو بیٹے کی خوشی مبارک ہو۔ شاہین شاہ آفریدی نے حارث...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئرمشیر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں ایلون مسک نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے؟. جواب میں ایلون مسک نے جواب دیا ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ٹرمپ نے کئی...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔ پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔ اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔ ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔ خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔ ایک دن وہ حسب معمول اپنی...
فیصل جاوید---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور پر 15 اپریل درج ہے۔ ’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس پشاور ہائی...
سابق قومی کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ دو مرتبہ دبئی جاتے ہیں حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے قریبی تعلق پر بات کی انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ محض باپ بیٹے کا نہیں بلکہ ایک دوستانہ اور مضبوط رشتہ ہے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو پوری کوشش کرتے ہیں کہ بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر خود ہی پِک کریں اس کے علاوہ وہ اذہان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں انہوں نے مزید...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 ) ایونسن آٹومیشن اور کنٹرول سلوشنز فراہم کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ، اپنے سال کے آخر کے مالیاتی اہداف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہے جو کہ ایک مضبوط آرڈر پائپ لائن اور بہتر آمدنی کے سلسلے کے ذریعے کارفرما ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایونسن کی مضبوط آرڈر پائپ لائن جس کی اس وقت قیمت 62 ملین ڈالر ہے اس کی متوقع ترقی کے لیے کلیدی ہے، جو سال کے آخر میں مالی اہداف کو پورا کرنے کی اس کی صلاحیت کو تقویت دیتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی متعدد خطوں میں نئے معاہدوں اور منصوبوں کی مسلسل آمد کے ساتھ آٹومیشن اور...
لاہور(اوصاف نیوز)سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کے پاکستان کے خلاف نامناسب تبصرے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔سنیل گواسکر نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی ’بی ٹیم‘ کو بھی شکست نہیں دے سکتا۔ ان کے مطابق بھارت نے گزشتہ میچوں میں پاکستان کے خلاف مکمل برتری حاصل کی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے معیار میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، لیکن حالیہ چھ میچوں میں پاکستان بھارت کے خلاف ناکام رہا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں!"۔ ایلون مسک نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ "اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے!"۔ اس پر مسک نے جواب دیا: "ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے۔" یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے، مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار یورپی یونین پر تجارتی محصولات عائد کرنے...
’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ لیکن اُن خواتین کو کیا کہیے جو لگا دیتی ہیں دوسری خواتین کی زندگی کو زنگ؟ جی ہاں عورت جہاں خوبصورت جذبات، احساسات اور نزاکت سے بھرہور ہے وہیں اس کا ایک روپ حسد، بے حسی اور احساس کمتری کا بھی ہے۔ ایک ساس جو بہو کو اپنے ہاتھوں سے بیاہ کر لاتی ہے۔ خود اُس سے حسد، کینہ اور نفرت کرنے لگتی ہے۔ بیٹا جب بہو کےلیے تحفہ لاتا ہے یا اُسے باہر گھمانے لے کر جاتا ہے تو ساس کو بہت برا لگتا ہے۔ مگر اپنا داماد اگر ان کی بیٹی کی فرمائشیں پوری کرے تو ان کا دل داماد کے صدقے قربان ہونے کو چاہتا ہے۔ بہو کے آنے...
اوٹاوا: کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جس کے بعد وہ جلد ہی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔ کارنی نے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور اپنی جیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ سابق بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ کو شکست دی، جنہیں صرف 8 فیصد ووٹ ملے۔ اپنی جیت کے بعد مارک کارنی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے مزدوروں، خاندانوں اور کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مزید کہا کہ ہمیں امریکہ پر بھروسہ نہیں...
لاہور میں شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروپ کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابقشادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتارکیا۔ ڈکیت گروپ کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران روہی نالے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شادمان مارکیٹ اور اچھرہ بازار شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ ملزمان مختلف مارکیٹس اور بازار میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان محسن ، محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے...
آندھرا پردیش(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے تناظر میں، وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی، اسے ایک گائے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ انعام دیں گے۔ ریاستی اسمبلی کے رکن کی یہ پیشکش انڈیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹی ڈی پی...
سابق بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ کو شکست دی، جنہیں صرف 8 فیصد ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جس کے بعد وہ جلد ہی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔ کارنی نے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور اپنی جیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ سابق بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ کو شکست دی، جنہیں صرف 8 فیصد...
وہ تھے ہی ایسے۔سمندرکوکوزے میں بندکر دینے والے۔کیسی خوب صورت اوردل کش بات کی تھی انہوں نے۔اورکوئی ایک بات،بس سنتے جائیں اور ان میں سے چندایک پرعمل کی توفیق مل جائے توکیاکہنے واہ۔ میرارب ان سے راضی تھا۔اسی لئے تووہ ایسی باتیں کرتے تھے۔یہ خوش نصیبی ہے،توفیق ہے،عطاہے۔بس جسے چاہے نوازدے،ہاں یہ تعلق ہے، ہاں یہ ہے خوشی، ہاں یہ ہے رب کااپنے بندے اوربندے کااپنے خالق سے رشتہ،تصویراور مصور،مخلوق اور خالق، جدھر دیکھتا ہوں میں،ادھرتوہی توہے۔ایک دن کہاکم ظرف انسان دوسروں کوخوش دیکھ کرہی غم زدہ ہوجاتاہے۔وہ یہ برداشت ہی نہیں کرسکتاکہ لوگ خوش رہیں۔وہ ان کی خوشیوں کوبرباد کرنے پرتل جاتاہے۔اس کی خوشی یہ ہے کہ لوگ خوشی سے محروم ہوجائیں۔وہ اپنے لئے جنت کو وقف سمجھتاہے اوردوسروں...