پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام 30ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پروگرام میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے زیرِ اہتمام پاراچنار پریس کلب کے سامنے 30ویں برسی بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و یاد جملہ شہدائے پاراچنار کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جس میں افکار شہید ڈاکٹر و شہداء پاراچنار کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، سینئر احباب، جملہ مومنین اور تنظیمی برادران نے شرکت کرکے شہید ڈاکٹر کے ساتھ اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ڈاکٹر
پڑھیں:
پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری
مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا، جس میں علاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹل، پاراچنار مین روڈ کو فوری طور پر عام آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے، مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک روڈ نہیں کھولا جاتا، ان کا دھرنا جاری رہے گا۔