آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے 27 رمضان المبارک کو مرکزی ریلی لاہور میں مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوکر سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، انارکلی، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ہوتی ہوئی، ریگل چوک سے چیئرنگ کراس پہنچے گی۔ القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔
آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق مرکزی ریلی کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، روہڑی، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گلگت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں ںے کہا کہ مرکزی صدر نے اس حوالے سے تمام یونٹس اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آئی ایس او ہر سال امام خمینیؒ کے فرمان پر فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کیخلاف یہ ریلی نکالتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او کریں گے
پڑھیں:
انصار اللہ کے میزائل حملوں کا خوف، اسرائیل میں وارننگ اور الرٹ جاری
عبری ذرائع کے مطابق یمنی محاذ اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے اور اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں اور اس تناظر میں ہمیں اسرائیل کی جانب ایک اور راکٹ داغنے کی توقع رکھنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کی طرف سے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنیکی صورت میں حملوں کے خوف کیوجہ سے عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر تل ابیب سمیت (مقبوضہ فلسطین) کے مختلف حصوں میں انتباہی سائرن بجنے کی توقع رکھیں۔ عسکری تجزیہ کار اور معاریو اخبار کے رپورٹر ایوی اشکنازی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج انصار اللہ کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، اس لیے مرکز اور جنوبی (مقبوضہ فلسطین) اسرائیل میں مختلف فضائی دفاع کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
عبری ذرائع کے مطابق یمنی محاذ اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے اور اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں اور اس تناظر میں ہمیں اسرائیل کی جانب ایک اور راکٹ داغنے کی توقع رکھنی چاہیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ نے میزائل اور ڈرون حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنے الٹی میٹم کے خاتمے کے طور پر اگلے 24 گھنٹوں کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کی دفاعی افواج نے اس خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے تیاری بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔