روہڑی، کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ROHRI:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فوری طور پر ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی روانگی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھر کول بلاک ون میں کام کرنے والی کمپنی سائینو سندھ مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائے، ناصر شاہ
شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے، سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے وال سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے اپنے دفتر میں سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان بھی اس موقع موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی اپنے مختلف سیکشن گارڈننگ، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ڈی واٹرنگ، پمپنگ صفائی نے مینٹینینس سولر پلانٹ میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ سی ای او سائینو سندھ نے وزیر توانائی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔