اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو قوم کی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورننس، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے قومی قیادت کو ایک واضح سمت دی۔ صدر مملکت کا خطاب اور ان کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یہ خطاب تمام سیاسی قوتوں کے لئے ایک رہنماء اصول فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی امور پر مشتمل ایک اہم خطاب پر غور کرنے کے بجائے پی ٹی آئی اراکین شخصیت پرستی اور غیر ضروری تنازعات میں الجھے رہے۔ جس سے ان کی غیر سنجیدگی اور غیر جمہوری رویہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی منصب پر فائز صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی فہم و فراست کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ایک مستحکم، معاشی اور فلاحی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر جمہوری رویوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی صدر مملکت نے کہا کہ بگٹی نے

پڑھیں:

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب جاری

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز ہوگیا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پراظہارخیال کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ ترکی، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان۔فلسطین۔جرمن ۔فرانسیسی اور عراقی سفیر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچسستان سرفراز بگٹی بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے پہنچ چکےہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کا پارلیمان سے خطاب تاریخی ہے، سعدیہ دانش
  • وزیراعظم ،ترکی، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، فلسطین، جرمنی، فرانس اور عراق کے سفیرنے صدر مملکت کا خطاب سنا
  • افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ آصف زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ
  • نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب جاری
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے
  • صدر آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان