حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔
اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Haris Rauf (@harisraufofficial)
واضح رہے کہ حارث رؤف اپنی ہم جماعت لڑکی مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمر اکمل اپنے بیٹے کو پاکستان کے لیے کرکٹ کیوں نہیں کھیلنے دیں گے؟
عمر اکمل پاکستان کے بہت مشہور کرکٹر ہیں، اپنی جارحانہ بلے بازی سے لے کر اپنے سوشل میڈیا شینیگنز تک وہ ہمیشہ کسی نہ کسی چیز کے لیے خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بات پر قائم رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنے مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرنے سے نہیں کتراتے۔
یہ بھی پڑھیں: ’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘، اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے عمر اکمل کی ٹویٹ وائرل
بلے باز نے نجی ٹی وی کے شو میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں،عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بیٹے کو کرکٹ کھیلنا پسند ہے لیکن وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنے ہی کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا، وہ بہت سی مشکلات سے گزرے ہیں اور انہوں نے وہ کیس جیت لیا ہے جو ان کے خلاف دائر کیا گیا تھا لیکن بورڈ نے پھر بھی ان کی 7 سال کی پروفیشنل کرکٹ ضائع کردی،اس لیے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کا اپنا بیٹا ایسی تکلیف سے گزرے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل شو میں کیوں رو پڑے؟
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پی سی بی کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی کوشش کی جس پر چیئرمین کی ٹیم نے ان کے ساتھ بہت بدتمیزی کی اور انہیں محسن نقوی سے ملنے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
عمراکمل نے کہا کہ ایسے رویے سے دل ٹوٹ جاتا ہے، بورڈ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان کرکٹ چیئرمین پی سی بی عمر اکمل محسن نقوی