ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔

اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔

ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔

خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔

ایک دن وہ حسب معمول اپنی ناک میں انگلی ڈال کر ناک صاف کررہا تھا کہ اس نے لاشعوری طور پر ایک شریان زخمی کردی جس کی وجہ سے ناک سے شدید خون بہنے لگا اور اسے روکنا ناممکن ہوگیا۔

اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایمرجنسی میں اس کی سرجری کی گئی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنی ناک میں

پڑھیں:

امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے 25 فروری کو امریکا سے بے دخل کیا۔ سید رضوی و غیر قانونی طور پر ڈلاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک سٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ 
سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد
  • کراچی: سپر ہائی وے پر شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
  • برطانیہ، گن پارٹس سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو 8 برس قید کی سزا
  • اسپین، 10 پاکستانی شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
  • کراچی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا، گورنر سندھ
  • جدہ میں اسلامی تعاؤن تنظیم کا ہنگامی اجلاس، غزہ کی بحالی سے متعلق مصر کے منصوبے کی حمایت
  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا