پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے، دنیا کے صرف 11 ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی پنجاب سے زیادہ ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی آبادی والے صوبے میں مثر حکمرانی اور مشاورت کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین اور نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں۔قرارداد کے مطابق موجودہ آئینی ڈھانچے میں اس کی گنجائش موجود نہیں اس لیے پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ آئین پاکستان میں ضروری ترامیم کی جائیں تاکہ صوبہ پنجاب میں دو ایوانی نظام متعارف کرایا جا سکے۔

اس نظام کے تحت پنجاب اسمبلی کے ایوان زیریں کے ساتھ ساتھ ایک ایوان بالا (سینیٹ کی طرز پر) پنجاب کونسل کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے، اس ایوان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور نمائندوں کو نامزد یا منتخب کیا جائے گا تاکہ وہ صوبے کے انتظامی امور میں معاون ثابت ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے قیام

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، 8 بل منظور ہوں گے

پنجاب اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11:00 بجے ہو گا، اجلاس میں کمیٹیوں کے تجویز کردہ 8 بل منظور کروائے جائیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا، ارکان اسمبلی توجہ کے نوٹس اجلاس میں پیش کریں گے۔

کال توجہ کے نوٹسز جو علیحدہ فہرست میں درج ہوں گے، پوچھے جائیں گے اور زبانی جوابات دیے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025ء، پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2025ء دی پنجاب ویگرنسی (ترمیمی) بل 2025 ء، پنجاب کھال پنچایت (منسوخ) بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔

اسی طرح نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنسک سائنس اتھارٹی بل 2025ء، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء بھی منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ علاوہ ازیں ‏خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی: وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام، ایوان بالا متعارف کرانے کی قرارداد منظور
  • وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب میں دو ایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سےمنظور
  • پنجاب اسمبلی:قومی اور سینیٹ کی طرز پر 2 ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب اسمبلی ، وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب میں وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب میں قومی اسمبلی و سینیٹ طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز
  • پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، 8 بل منظور ہوں گے