Express News:
2025-03-10@11:11:43 GMT

شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گروپ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

لاہور میں شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروپ کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابقشادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتارکیا۔ ڈکیت گروپ کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران روہی نالے سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شادمان مارکیٹ اور اچھرہ بازار شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ ملزمان مختلف مارکیٹس اور بازار میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔

ملزمان سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔  ملزمان محسن ، محمد علی کے خلاف  مقدمہ درج کرکے  تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ  عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینا گیا تھا جن کے مقدمات سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ہیں۔

پولیس گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی جبکہ ملزمان سے وارداتوں کے حوالے سے بھی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: باپ کی خودکشی کے بعد ونی ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان؛ کمسن بچی کے ونی پر والد کی خودکشی، نامزد ملزمان میں سے دو گرفتار
  • کراچی: مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر فرار
  • سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس گرفتار
  • سندھ رینجرز، پولیس  کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
  • لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے
  • کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار