قومی کرکٹر حارث رؤف کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،بیٹے کے باپ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، شاہین شاہ آفریدی نے ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں چند روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے انہیں ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی حارث رؤف کو بیٹے کی خوشی مبارک ہو۔ شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف اور ان کے خاندان کیلئے تادیر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ ا فریدی نے بیٹے کی پیدائش
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کا میزبان کو اسٹیچ پر نہ بلانا بڑا سوال ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔
عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20 سے نکالا وہ مستقبل میں دوبارہ ٹی 20 کرکٹ میں ہونگے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین سمجھتا ہے کہ میں سب کچھ ٹھیک کردوں گا، چہرے کے ساتھ سسٹم کیوں بدلتا ہے، لگتا ہے ابھی تک کرکٹ آئی سی یو میں ہے، بڑے ایونٹ کی تیاری پھر سرجری کی بات کرتے ہیں، کوچز خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزامات لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے پر کریڈٹ کوچز لے جاتے ہیں، کوچز ہار کی زمہ داری نہیں لیتے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سلمان آغا ون ڈے کا کپتان ٹھیک ہے، ٹی ٹوئنٹی کے لیے سلمان آغا کا بطور کپتان انتخاب درست نہیں، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کا تجربہ نہیں، محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں، محسن نقوی ایک ساتھ تین عہدوں پر کام نہیں کرسکتے، ہوسکتا ہے محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی چیئرمین شپ فل ٹائم جاب ہے، مینٹور کی ضرورت جونیئر ٹیم کو ہوتی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف ہمارے لیجنڈ ہیں ، اپنے دور کے وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔