سابق قومی کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ دو مرتبہ دبئی جاتے ہیں حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے قریبی تعلق پر بات کی انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ محض باپ بیٹے کا نہیں بلکہ ایک دوستانہ اور مضبوط رشتہ ہے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو پوری کوشش کرتے ہیں کہ بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر خود ہی پِک کریں اس کے علاوہ وہ اذہان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق بہت اہم ہوتا ہے جیسے وہ خود اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں جہاں دونوں کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے، جو اذہان کو بے حد پسند ہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی جبکہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شعیب ملک کے ساتھ

پڑھیں:

عامر خان کی 60 ویں سالگرہ پر خصوصی فلم فیسٹیول ’سینما کا جادوگر‘ کا انعقاد

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور ان کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان پی وی آر آئی نوکس نے کیا جو ایک خصوصی فلم فیسٹیول "عامر خان: سینما کا جادوگر" کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں اداکار کے فلمی سفر کو سراہا جائے گا۔

اس فیسٹیول کے دوران، عامر خان کی فلمیں ملک بھر کے مختلف شہروں میں دکھائی جائیں گی۔ اس ایونٹ کا مقصد ان کی مشہور فلموں کو پیش کر کے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

عامر خان خود بھی اپنی 60 ویں سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کریں گے جس میں کئی بڑے ستارے شرکت کریں گے۔ اس جشن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، ہریتک روشن، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور شبانہ اعظمی جیسے اداکار شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ عامر خان کی جانب سے پہلی بار اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا کیوں کہ عامر خان اس موقع پر اپنی خوشی کو سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں جو جو ان کے ساتھ فلمی سفر کا حصہ رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کنزہ ہاشمی کی سالگرہ،اداکارہ کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے
  • مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
  • عامر خان نے اپنی محبت ثابت کرنے کیلیے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟
  • دانش تیمور اپنی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟
  • خواتین اپنی حفاظت کیسے کریں؟ بھارتی وزیر کا انوکھا مشورہ
  • عمر شہزاد کی دل چھو لینے والی نعت خوانی
  • شعیب ملک کا بیٹا اذہان والد کو کیا کہہ کر پکارتا ہے؟
  • شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟
  • عامر خان کی 60 ویں سالگرہ پر خصوصی فلم فیسٹیول ’سینما کا جادوگر‘ کا انعقاد