اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباﺅپڑا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو پس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جا سکے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر نے معاملے کی سنگینی محسوس کرتے ہوئے ایسے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی فہرست تیار کی ہے جو مبینہ طور پر اس سرگرمی میں ملوث ہیں تاہم یہ صرف اس بڑے سکینڈل کی ابتدائی جھلک ہے اور مزید تحقیقات کے لئے معاملہ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے۔
سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور متعلقہ اداروں نے 70سے زائد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی فہرست تیار کی ہے جو اپنے کلائنٹس سے کیش وصول کر کے اسے کھلی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرتے تھے اور پھر دبئی/متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے منتقل کرتے تھے۔
پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکونز نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر ٹیکس قوانین میں نرمی نہ کی گئی اور "نو سوالات" کی حد 10ملین سے بڑھا کر 25 سے 50 ملین روپے نہ کی گئی تو سرمایہ کاری دبئی/متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتی ہے، یہ تجویز ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 میں شامل تھی، جو اس وقت قومی اسمبلی کی فنانس اینڈ ریونیو کمیٹی میں زیر غور ہے۔
حکومت نے ایف بی آر کو دو ماہ کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ایک ایسی ایپ تیار کرے جو فائل شدہ ٹیکس گوشواروں میں رضاکارانہ ترامیم کی سہولت فراہم کرے تاکہ لوگ اپنی جائیداد کی مالیت کو ازخود درست کر سکیں۔

انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ پی پی نے کمیشن کو آگاہ کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ریئل اسٹیٹ ایف بی آر

پڑھیں:

پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے

جنوری میں ریلیز ہونے والی ایشیائی ملک کی فلم نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم ’’نی زہا 2‘‘ کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔

ابھی ’’ نی زہا 2‘‘ آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس وقت بھی ’’ نی زہا 2‘‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • 2025 میں ایلون مسک کو 132 ارب ڈالرز کا نقصان، ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کا جھٹکا
  • دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بڑااضافہ، پاکستانی پانچویں نمبر پر آ گئے۔
  • پی ٹی آئی والے جو بات ہے ہمیں بتادیں تاکہ ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں: کامران مرتضیٰ
  • دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پرآگئے
  • پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے
  • پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار
  • 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا
  • آٹھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا
  • شعیب ملک کا بیٹے اذہان سے گہرا تعلق، ہر ماہ دو بار دبئی جانے کا انکشاف