تحریک انصاف کا اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد اپنے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔
پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
ذرائع ملازمین نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم پارٹی کے ساتھ روز اول سے کام کرتے رہے اور ایسے موقع پر ہمارے ساتھ ایسا کرنا نا انصافی ہے۔ملازمین نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تخواہیں کاٹ کر ملا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کے حق میں نہیں تھا مگر پارٹی کے اکائونٹس منجمند ہیں، پارٹی کو کرائسس کا سامنا ہے، حالات بہتر ہونے پر ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ بڑھائیں گے۔
چاند دکھانے والے چاند ہی کھا گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں پی ٹی آئی پارٹی کے
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں: عرفان صدیقی
—فائل فوٹوپاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پھر آرمی چیف سے سوال ہوا کہ اگر آپ کو کوئی خط ملے تو کیا کریں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔