سوتیلے باپ کو بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد نے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ ایس پی سٹی نے قتل کی واردات کے ملزم کی 2 روز میں گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 سال سے قتل کے کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔
ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔