بلوچستان سیاسی و سماجی قیادت کیلئے غیر محفوظ ہو چکا ہے، اسرار زہری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے رہنماء اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ جو قابل تشویش ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے جھالاوان میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سیاسی و سماجی قیادت کے لئے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ جے یو آئی کے رہنماء وڈیرہ غلام سرور موسیانی پر حملے میں انکی جان کے ضیاع پر شدید افسوس ہوا۔ ان کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسرار زہری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ دہشت گردی، چوری اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکام کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولوی امان اللہ موسیانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رؤف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔مداحوں نے اس تصویر پر بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور اس پر کیے گئے تقریباً ہر تبصرے پر ماشاء اللّٰہ کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حارث رؤف نے ایک خوبصورت عربی نظم کا حوالہ دیا تھا، جسے انہوں نے ذاتی انداز میں ڈھالتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنے مضبوط دل یا پُرامن طبیعت جیسا بچہ عطاء کرو، اسے اپنی حسین آنکھوں اور خوبصورت مسکراہٹ کا وارث بننے دو، تاکہ ہمارے جانے کے بعد بھی دنیا میں وہ تمام وجوہات باقی رہیں جن کی وجہ سے میں تمہیں چاہتا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ ان کے پہلے بیٹے محمد مصطفیٰ حارث کی پیدائش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ حارث رؤف نے جولائی 2023ء میں اپنی دوست مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا، ان دونوں کی جوڑی پاکستانی عوام میں بے حد مقبول ہوئی اور شادی کے بعد مزنا کا اپنے شوہر کو میدان میں آ کر سپورٹ کرنا سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا۔ان دنوں حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔