کیا تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے راہیں جدا کر لیں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما جو جلد ہی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی تھی اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
معروف جوڑے نے اپنے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے پاس کتنی دولت ہے؟
حال ہی میں، ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے بتایا تھا کہ وہ اگلے سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’میں زندگی میں بہت خوش ہوں۔ شادی بھی ہو سکتی ہے، کیوں نہیں؟، میرے لیے شادی اور کیریئر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں بہت پر عزم ہوں۔ میں شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھوں گی‘۔
وجے ورما اور تمنا بھاٹیا کو 2023 کے نئے سال کی تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تو ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں شروع ہوئیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید مستحکم ہوئیں جب اس جوڑے نے کچھ عوامی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کی۔ آخرکار، انہوں نے ’لَسٹ اسٹوریز 2‘ کی پروموشنز کے دوران اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا۔ تب سے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ تقریبات، اسکریننگز، ڈیٹ نائٹس اور فنکشنز میں دکھائی دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے پاس کتنی دولت ہے؟
اداکارہ تمنا بھاٹیا نے 2024 میں فلم کی مہم کے دوران ایک انٹرویو میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کرتے ہوئے وجے ورما کو اپنا ’خوشی کا مقام‘ قرار دیا۔ بعد میں، وجے ورما نے بھی گزشتہ سال متعدد انٹرویو میں تمنا کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
وجے ورما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی محبت کو چھپانے پر یقین نہیں رکھتے، لیکن اپنی زندگی کے کچھ لمحات کو ذاتی رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس تمنا کے ساتھ 5 ہزار سے زائد تصویریں موجود ہیں، لیکن وہ انہیں عوامی طور پر شیئر کرنے کے بجائے اپنے لیے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ تمنا بھاٹیا وجے ورما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ تمنا بھاٹیا اپنے تعلقات انٹرویو میں کے ساتھ
پڑھیں:
رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، شمعون عباسی بھی میدان میں کود پڑے
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟
View this post on Instagram
A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_)
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ایک بڑا نام ہے۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار اپنے فن اور کام کی وجہ سے ہر شعبے سے اپنے مداح بناتے ہیں۔
اداکار صبح سویرے اپنے گھر سے کام کے لیے اکیلے لوکیشنز پر جاتے ہیں اور دھوپ، مٹی میں کام کرتے ہیں، کام کے دوران چوٹیں بھی لگتی ہیں اور خون بھی نکلتا ہے بہت کچھ سہنا ہوتا ہے اور پھر کبھی رقم کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ اداکار ایک مشکل اور سخت روٹین سے گزرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید
انہوں نے کہا کہ ایک اداکار جو قربانیاں دیتے ہیں اور جو کچھ جھیلتے ہیں وہ آپ نہیں سمجھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ کمتر ہیں، لیکن آپ جس طرح تکبر کے ساتھ بات کرتے ہیں وہ مثبت نہیں ہے۔
سشمعون نے کہا کہ یو ٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپس اگر بند ہو جائیں تو آپ کو اپنی پہچان کے لیے مارے مارے پھرنا پڑے گا لیکن فہد مصطفٰی تب بھی اپنے کام پر جائیں گے، اور ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی۔
سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ شمعون عباسی فہد مصطفی یو ٹیوب ۔