لبنان کے نومنتخب صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لبنان کے صدر جوزف عون پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں 2 سال کے سیاسی تعطل کے بعد نئی حکومت تشکیل
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ وہ بیروت اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے منتظر ہیں۔
جنوری میں صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے اولین بیرون ملک سرکاری دورے پر پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔
جوزف عون نے ایکس پر شائع شدہ تبصروں میں کہا کہ ’میں آج شام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیے بہت امید کے ساتھ منتظر ہوں‘۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل کے دوروں کے لیے راہ ہموار کریں گے جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید
جوزف عون وزیر خارجہ یوسف رجی کے ہمراہ ریاض پہنچے۔ لبنان کے سابق آرمی چیف جوزف عون جنوری میں صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کے انتخاب کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خیرمقدم کیا گیا تھا۔
یہ پیش رفت لبنان کے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ملوث ہونے کے مہینوں بعد سامنے آئی۔
صدر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ بیرونِ ملک ان کا اولین سرکاری دورہ سعودی عرب کا ہو گا۔ انہوں نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی زور دیا تھا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جوزف عون لبنان کے نئے صدر منتخب، عالمی برادری کا خیر مقدم
گزشتہ برسوں میں حزب اللہ اور منشیات کی اسمگلنگ اور یمن کے حوثیوں کو امداد دینے میں اس کے کردار کی وجہ سے چونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہوئے تاہم جوزف عون نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں درست کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لبنان کے صدر کا دورہ سعودی عرب لبنانی صدر لبنانی صدر جوزف عون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لبنان کے صدر کا دورہ سعودی عرب کے درمیان لبنان کے
پڑھیں:
کراچی، قونصل خانوں کی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکباد
فائل فوٹوکراچی میں تعینات مختلف قونصل خانوں کے مندوبین کی جانب سے رمضان کی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔
رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہوگیا ہے، وہ مقدس مہینہ جسے پورے عالم اسلام کی طرح پاکستانی بھی نہایت عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ بھی سکھاتا ہے۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی سکھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
اسی طرح دیگر مندوبین نے اپنے پیغامات میں عالم اسلام اور پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
رمضان میں مختلف قونصل خانوں کی جانب سے افطار سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔