محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے، شاداب خان نائب کپتان مقرر
عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کی اسکواڈز میں شمولیت ہوئی ہے ۔عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ صائم ایوب، کامران غلان، سعود شکیل اور محمد حسنین کو ون ڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کا نائب کپتان بنائے جانے کے سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ شاداب خان کی انجری کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پلیئرز کو نہیں لائیں گے تو نیا ٹیلنٹ نہیں ملے گا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بری پرفارمنس کی ذمہ داری لیتا ہوں، شاہین شاہ آفریدی اب بھی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ون ڈے اسکواڈ میںکپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم شامل ہیں۔ جبکہ ٹی توئنٹی میںکپتان سلمان علی آغا، نائب کپتان شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ، 6 بڑے نام ڈراپ کر دئیے گئے

چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔

محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ، 6 بڑے نام ڈراپ کر دئیے گئے
  • پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان کے نام کا اعلان
  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور کپتانوں کا اعلان
  • قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟ 
  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا
  • دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
  • قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان