افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے، ثناء اللّٰہ مستی خیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو گڑ بنانے کی اجازت نہیں۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ حکومت نے دفعہ 144 لگادی ہے، اس حکومت کا کوئی منشور ہے نہ ہی عوام کےلیےکوئی ایجنڈا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت دن کو رات اور رات کو دن کہتی ہے، فیصل چوہدری
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک ہوتا ہے جھوٹ، ایک ہوتا ہے دن کو رات کہنا وہ جھوٹ کی بھی ایک فارم ہوتی ہے، یہ حکومت دن کو رات کہتی ہے، رات کو دن کہتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا کارکردگی ہے؟ سیاسی عدم استحکام بڑھا ہے یا کم ہوا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اکانومی کے انڈیکیٹرز بہت بہتر ہوئے ہیں اس میں تو کوئی دو رائے نہیں، کسی سے بھی پوچھ لیجیے گا کہ انڈیکیٹر اکنامک فگر ہے ہر کوئی بتائے گا، مثلاً انفلیشن جو ہے مہنگائی وہ21 ، 22 فیصد تھی وہ ڈیڑھ فیصد پر آگئی ہے۔
تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح دہشت گردی ہو رہی ہے اور آپ نے درست نشاندہی کی کہ کچھ عرصے میں پاکستان میں دہشت گردی کے کتنے واقعات ہوئے ہیں، یہ کلیکٹیو فیلئرصرف آپ سیاسی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتے۔
اگر میں یہ کہوں کہ پاکستان کے اندر کچھ غلط پالیسیاں بنائی گئیں یا پچھلی جو اسٹیبلشمنٹ تھی باجوہ صاحب کی اس نے کچھ کیا تو فوری طور پر کنوینیئنٹ ہوتا ہے کہ سارا کچھ آپ عمران خان صاحب پر ڈالیں اور آگے چل پڑیں، مسئلہ یہ ہے کہ ٹھیک ہے کہ عمران خان صاحب کا بھی جو طرز عمل تھا کچھ چیزوں کے حوالے سے وہ درست نہیں تھا۔