عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔

واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر تعمیر کیا گیا تھا، لیکن ان کی اپنی برادری کے اندر ان کے حریف انہیں جائیداد خالی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ وہ خود قبضہ کر سکیں۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ اتوار کے روز وہ لوگ آئے اور ٹریکٹر کی مدد سے گھر کو منہدم کرنا شروع کیا، فیملی کے مرد گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور گھر میں گھس آئے اور گھر کو منہدم کرنے سے پہلے اندر موجود تمام نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا، درانداز افراد گھر کے باہر موجود جانور بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور ان کی دوبارہ آبادکاری کے لیے بھی اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی 

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون  نے سوتن کو قتل  کرکے اس کی  لاش  بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا،  مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔

پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی 
  • زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا
  • دھرنوں میں ریاست مخالف تقاریر کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان
  • ایس ای سی پی نے مضاربہ آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • 6 سالہ فلسطینی بچے کو قتل کرنے پر امریکی مالک مکان مجرم قرار؛ کیا سزا ہوگی؟
  • پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار
  • پاک بھارت میچ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار
  • وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • بنگلہ دیش: نصابی کتب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کافی حد تک ختم