دماغی کمزوری یا بیماری، معروف بھارتی فلمسٹار امیتابھ بچن یاداشت کھو بیٹھے ،بھارتی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں۔’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کی کمی کا اعتراف کیا۔امیتابھ بچن کی عمر 82 برس ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، انہوں نے درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔
امیتابھ بچن زائد العمری کے باوجود فلموں میں نظر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا اور لکھا کہ وہ غلطیاں کرنے پر فلم سازوں کو منظر کو ری شوٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس عمر میں بھی کام کے حوالے سے آئے دن میٹنگ پر میٹنگ ہوتی آتی ہیں اور ان ملاقاتوں میں طے کیا جاتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کسے مسترد کرنا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے؟انہوں نے لکھا کہ زائد العمری کی وجہ سے انہیں نہ صرف ڈائلاگ یاد کرنے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ شوٹنگ کے دوران عملے کی دوسری ہدایات کو بھی بعض مرتبہ سمجھ نہیں پاتے۔
امیتابھ بچن نے لکھا کہ اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر وہ ہدایت کاروں سے دوبارہ موقع دینے کی اپیل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ موقع ملنے پر اچھا کام کریں۔اگرچہ امیتابھ بچن نے زائد العمری کی وجہ سے اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے کسی بھی سنگین دماغی بیماری یا حالت کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔
زائد العمری میں یادداشت کی کمی معمول ہوتی ہے، تاہم بعض افراد میں یادداشت کی کمی سنگین دماغی بیماریوں کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔امیتابھ بچن زائد العمری کی وجہ سے مختلف عارضی طبی مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوتے رہے ہیں، تاہم اس باوجود انہیں متحرک دیکھا جاتا رہا ہے۔
شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں، میاں بیوی کا جھگڑا وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن زائد العمری کی وجہ سے کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔