2025-03-10@22:28:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2071
«نئے انتظامی یونٹس کو»:
(نئی خبر)
بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔بانی پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں ۔ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں ۔ملاقات میں بانی بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی بشری بی بی نے خود کہا کہ مشال یوسفزئی اب انکی ترجمانی نہیں کرے گی۔
آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،کون سے نئے جج کو شامل کیا گیا ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا،بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔پانچ رکنی آئینی بینچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیاگیا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو مفت افطاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز تماشائیوں کو فری افطاری دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔افطاری میں کھجور، سموسہ، پکوڑے اور جوس ملے گا۔
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری میں کھانا نہ دینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف کے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ’دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں ، دالیں، چقندر کا جوس، کافی، ابلے ہوئےانڈے اور خشک میوے کھانے کو...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 سیریز کے دوران آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ مداحوں کو آگاہ کیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔ ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی انکے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دبئی میں شیڈول پہلے سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے مدمقابل آئیں گی۔ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی جلد آؤٹ ہونے کی دعائیں شروع کردیں کیونکہ ون ڈے ورلڈکپ میں انکی جارحانہ بیٹنگ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد میں ہوا تھا جس میں کینگروز نے شاندار فتح سے اسٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ میزبان تماشائیوں کو خاموش کردیا تھا، اپنے گھر میں ملنے والی اس شرمندگی کو...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا، جس کیلئے کرس گیفنی نے اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات سرانجام دیں...
اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون اور پانی، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے تعلق کو 2026ء کے اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے مکالمے میں شامل کرنے کے لیے کلیدی موضوعات کے طور پر تجویز کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ای سی او ایس او سی (ECOSOC) چیمبر میں ہونے والے 2026ء اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ کانفرنس ایس ڈی جی 6 کے ہدف ’’سب کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی‘‘ کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس بحث کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے جامع روڈ میپ دے۔ اپنے ایک بیان میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں بجلی قیمتوں میں کمی آئیگی ، معیشت کی ترقی کیلئے بجلی ٹیرف میںنمایاں کمی انتہائی ضروری ہے ،توانائی کے غیر مسابقتی نرخوں کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے...
جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" بنیں اور روس کے ساتھ امن معاہدہ کریں۔ مرز نے کہا کہ یہ محض زیلنسکی کے الفاظ پر فوری ردعمل نہیں تھا، بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام لگتا ہے۔ مرز نے خبردار کیا کہ...
ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے ہمیشہ یہ حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پچھلے سال مہنگائی 23.1 فیصد تھی اب کہہ رہے ہیں مہنگائی 1.5 فیصد پر آگئی ہے، مجھے صرف یہ بتایا جائے کہ کون سا ملک ہے جو اس کی تعریف کر رہا ہے ؟، کون سی چیز ہے جو سستی ہو گئی ہے؟۔ یہ جو دعوے ہو رہے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں ہے؟آئین کہاں ہے؟۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ انفلیشن اور ڈیفلیشن میں ایک بنیادی...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش جنگ بندی معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے مستقل جنگ بندی اور تنازع کے 2 ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا، پاکستان نے رمضان المبارک میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...
دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں پاکستان شہری مختلف جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، وہیں انکشاف ہوا ہے کہ میانمار میں 500 سے زیادہ پاکستانیوں کو جبری قید رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق جبری طور پر قید میں رکھے گئے پاکستانیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، بیگار کیمپوں میں موجود پاکستان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے اور ان سے زبردستی غیرقانونی مالی جرائم بھی کروائے جارہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال کے مطابق 11 پاکستانیوں نے جبری قید سے فرار کی کوشش کی جن میں سے 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے،...
میانمار میں 500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایاکہ قید سے 11 پاکستانیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہيں پاکستان بھجوادیا جبکہ باقی 5 لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی ملازمتوں کا جھانسہ دیکر بینکاک بلاتے ہیں اور نوجوان ایجنٹس کو پیسہ دیکر یہاں پہنچتے ہیں...
زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔ عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف...
بیجنگ () ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کے حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمپنیوں سمیت چین میں موجود غیر ملکی کمپنیاں آنے والے برسوں میں چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور اپنے منافع کو بڑھانے کی خاطر مزید سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس نے گزشتہ سال 11 اکتوبر سے 23 دسمبر تک جنوبی چین میں 316 ممبر کمپنیوں کا سروے کیا اور سروے میں شامل 34 فیصد کمپنیوں کا تعلق امریکہ، 25 فیصد چائنیز مین لینڈ، 17 فیصد ہانگ کانگ اور مکاؤ، 14 فیصد کا یورپ اور 10 فیصد کا دیگر ممالک سے تھا۔ سروے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر آر دیو نجی وجوہات پر اسکواڈ کو چھوڑ کر واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آر دیوراج کی والدہ کملیشوری اتوار کی صبح چل بسیں۔ جس کی اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے اہم رکن آر دیوراج کی روانگی کی تصدیق بھارتی ٹیم کے ساتھ آفیشلز کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیاری مکمل احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل...
بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...

نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب میں فراڈ میں بدنام زمانہ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے جبکہ آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دیے گئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔ نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، اب نارووال اسپورٹس سٹی میں ساؤتھ ایشیاء گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ احسن اقبال نے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ وی سی ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت 21 مارچ کو پوری ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔ انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے...
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین...
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ کرنے پر ان کے مداحوں نے کیوی فیلڈر گلین فلپس کی جگہ الیکٹرونک برانڈ فلپ کو تنقید کا نشانہ ڈالا۔ اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ اپنا 300 واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے، ویرات کوہلی بھارتی بیٹر شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے۔ سابق بھارتی کپتان، جنہوں نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی، اپنی پچھلی اننگز کی طرح اس میچ میں بھی اسی انداز میں کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر...
ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔ ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔ ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر...
نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا کہ "اگر وہ (افواج) کسی وقت امریکہ میں اپنے اڈے پر واپس آجائیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔" ان فورسز کو ہنگامی منصوبہ بندی کے عروج پر تعینات کیا گیا تھا، اس لیے اگر وہ یورپ سے نکلیں تو یہ معمول پر واپسی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ سے تقریباً 20,000 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ یورپ کو توقع ہے کہ امریکا براعظم سے اپنے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لے گا، جب کہ ان فوجیوں کو سابق صدر...
حکومت نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید غیرملکی قیدیوں کو تیزی کے ساتھ ان کے آبائی ممالک بھجوانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ منسٹری آف جسٹس کے مطابق پانچ ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے بننے والا نیا امیگریشن کریک اسکواڈ 80 جیلوں میں جاکر جائزہ لے گا اور برطانیہ میں قیام کا حق نہ رکھنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے انتظامات کرے گا تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بحران سے نمٹا جاسکے۔ یکم اپریل سے کام شروع کرنے والا امیگریشن کریک اسکواڈ، امیگریشن کے سسٹم سے گزرنے والوں کی شناخت کیلئے ہوم آفس کی مدد کرے گا اور مجرموں کو ان کی سزا ختم ہونے سے 18 ماہ پہلے ملک بدر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا سیمی فائنل کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے کوالیفائی کیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ اب سیمی فائنل کر مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے 4 اور 5 مارچ کو سیمی فائنلز بالترتیب دبئی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے بھارت نے ٹاپ کیا اور نیوزی لینڈ نے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ گروپ بی سے آسٹریلیا نے پانچ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جنوبی افریقہ نے دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے فائنل فور تک رسائی حاصل کی۔پہلا سیمی...
واشنگٹن: امریکی سول رائٹس گروپ امریکن سول لبرٹیز یونین (ACLU) نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور وینزویلا کے 10 تارکین وطن کو گوانتانامو بے کے نیول بیس میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ افراد اس وقت ٹیکساس، ایریزونا اور ورجینیا میں زیر حراست ہیں۔ اے سی ایل یو کے مطابق، یہ نہ تو کسی گینگ کے ممبر ہیں اور نہ ہی خطرناک مجرم، اس کے باوجود انہیں امریکہ سے ملک بدر کر کے گوانتانامو میں قید کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوانتانامو میں قیدیوں کو 23 گھنٹے تک بغیر کھڑکی والے کمروں میں رکھا جاتا...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔ کلبھوشن سدھیر یا دیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی جاسوس کو پاکستانی ایجنسیوں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا اور 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لیے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کلبھوشن یادو نے 2003 مں چاہ بہار ایران میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد اسکریپ کے کاروبار کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔ کلبھوشن نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن کا کہنا تھا...
یورپ(نیوز ڈیسک)یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو اس سے تارکین وطن اور میزبان ممالک دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے...
حکومت پاکستان ملک میں کرپٹو کونسل قائم کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہے تاکہ کرپٹو کرنسیوں کے کاروبار کو ریگولیٹ کیا جا سکے، کیونکہ اس وقت بھی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد غیرقانونی طور پر کرپٹو میں انویسٹ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی دیگر چند ممالک کی طرح کرپٹو کرنسیوں کو اپنانا چاہیے، کیونکہ اگر کرپٹو کرنسی کو نہ اپنایا گیا تو پاکستان اس میدان میں بھی دنیا سے بہت پیچھے رہ جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت یاد رہے کہ پاکستانیوں کی کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے،...
DELHI: بھارت کی بارڈر فورس (بی ایس ایف) نے تری پورہ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دو خواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4...
رپورٹ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کیا، ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کیا، ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات تھے۔ لیکچرار عبدالحسیب پر اردو ڈیپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغوا اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا، اندارج مقدمہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ...
یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟ یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک...
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مابین کشیدگی کے درمیان یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں۔ برطانوی...
کراچی: ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی چیمپئنز ٹرافی 2025کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، بھارت کے 250رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 205پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا آخری میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا، بھارت کی پہلی...
اعلیٰ عدالتوں میں 4 ہزار 457 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کیسز زیر التوا ہیں۔چیف جسٹس کی زیر صدارت نومبر 2024ء کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریباً 2 ہزار ریونیو کیسز مختلف ٹریبونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں، جن پر حکم امتناع جاری ہوچکے ہیں۔اس معاملے پر سپریم کورٹ کمیٹی نے تجویز دی کہ عدالت عظمیٰ میں ایک اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایف بی آر، دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جاسکے۔ کمیٹی نے سپریم کورٹ اور تمام ہائیکورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل قائم کرنے کی تجویز دی۔
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے شیریاس ائیر...
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی کے لیے ہر قسم کی اشیائے خورد و نوش اور ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی حکومت نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے عبوری فائر بندی میں توسیع قبول نہ کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب اسٹیو وٹکوف نے تجویز دی ہے کہ غزہ میں رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران ایک عبوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ اس تجویز کے تحت جنگ بندی کے پہلے ہی روز حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں میں سے...
پشاور(نیوزڈیسک)لیکچرار پر اردو ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ نے اغوا اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کیا، ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات تھے۔ لیکچرار عبدالحسیب پر اردو ڈیپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغوا اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا، اندارج مقدمہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ طالبہ کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگائے جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے پروفیسر...
ٹیکس ریونیو میں اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جیساکہ 108000 سے زائد کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں کل 4457 ارب روپے پاکستان بھر کی اعلیٰ عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی آمدنی کی وصولی اور معاشی استحکام شدید متاثر ہو رہا ہے۔یہ انکشاف 7 نومبر 2024 کو سپریم کورٹ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا، جو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے بعد سفارشات کےلیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت خزانہ کے حکام نے ٹیکس آمدنی سے متعلق مقدمات کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کی تفصیلات پیش کیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان...
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران یورپی ممالک کو برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ مغربی ریاستوں کو زیادہ ترسیل ہے۔ نجی اخبار کی خبر میں شائع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5.345 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 4.865 ارب ڈالر تھیں۔ برآمدات میں اضافے کی وجہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں معمولی اضافہ تھا، مالی سال 2024 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 3.12 فیصد کم ہو کر 8.240...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت، ملازمت سے برخاست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کردیا۔ نوکری سے نکالے گئے لیکچرار عبدالحسیب پر 4 فروری کو ملاکنٍڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ اندارج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو...
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان جھڑپ نے یورپ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ اس لیے کہ یوکرین کے ایشو پر خود یوکرینی صدر کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ رویہ کل یورپ کے لیے واضح پیغام ہے۔ وائٹ ہاؤس میں رونما ہونے والے واقع کے بعد لیتھوانیا کے سابق وزیر خارجہ گیبریل لینڈسبرگس نے خبردار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات کے خاتمے کے بعد یورپ اب ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنے کے لیے ’تنہا‘ کھڑا ہے۔ گیبریل لینڈسبرگس نے یوکرینی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ اب ہم اس میں تنہا ہیں۔ پوٹن کے خلاف یورپ...
حیدر آباد: حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم تقسیم کیا گیا۔ حیدر آباد میں محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں سولر کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم کیا۔ سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈوجام، حیدرآباد کے دیہی علاقوں کے 100 مستحق شہریوں کو سولر سسٹم دیا گیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین...
اپنے مشترکہ بیان میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب کے اندر کارروائی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ کے مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے اندر داخل ہونے اور ایس بی کے امیدواروں کو کلب کے اندر سے گرفتار کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس آفیسران کو فوری طور پر معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کرائی اور ذمہ داروں کو سزا دی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسمبلیوں سے استعفے حکومت مخالف بڑی تحریک عمران خان رہائی عیدالفطر نصرت جاوید وی نیوز
سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ چھاؤنی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےاپنے دورے کے دوران بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے،بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا، اس موقع پر انہوں نے جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،...
نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوول آفس میں ہونے والی تلخی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ صدر زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے اور میٹنگ اس طرح ختم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے.(جاری ہے) یوکرینی صدر کے دورہ واشنگٹن کے دوران توقع کی جارہی تھی کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیئے جائیں گے جس کے تحت یوکرین سے معدنیات نکالنے کے معاہدے پر دستخط ہونگے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزبیان میں معدنیات سے متعلق معاہدے کو یوکرین...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)امریکہ نے اسرائیل کو تین بلین ڈالر سے زیادہ کے گولہ بارود، بلڈوزر اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی ای)نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فروخت کے کاغذات پر دستخط کیے۔(جاری ہے) ان میں 2.04 بلین ڈالر کی بموں کے بیرونی خول اور دھماکہ خیز ہتھیار، مزید 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں کے خول اور گائیڈنس کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزر اور متعلقہ آلات شامل ہیں۔ڈی ایس سی اے نے کہا کہ روبیو نے اس بات کا تعین کیا اور تفصیلی جواز فراہم کیا ہے کہ ایک ہنگامی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان...
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جو اس سے قبل غزہ میں حماس کیخلاف جنگ میں استعمال ہونے والے مزید 2 ہزار پاؤنڈز بموں کی فراہمی کے لیے کانگریس کی عمومی نظرثانی کی محتاج تھی۔ جمعہ کو دیر گئے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹیفیکیشن کے سلسلے میں، محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے 2.04 بلین ڈالر مالیت کے ایم کے 84 اور بی ایل یو 117 بموں سمیت 4 پریڈیٹر وار ہیڈز کی فروخت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اس ضمن میں تفصیلی جواز فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہنگامی صورتحال موجود میں امریکا کی قومی سلامتی...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں پیش آنیوالے واقعے کیبعد فی الحال امریکی، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان سہ فریقی اجلاس کی منصوبہ بندی قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ یورپ روس کو کمزور کرنے کے لئے مزید جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ میں نے اپنے ایک یورپی ہم منصب سے پوچھا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے آپ کا کیا منصوبہ ہے؟۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم 1 سال تک مزید جنگ جاری رکھنا چاہتے...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 35 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان میں 2 کروڑوں پاکستانیوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رمضان پیکج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال اس پیکج کے لیے تقریباً 20 ارب روپے کی خطیر رقم کے لیے مختص کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 7 ارب تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ میں حملے کی مذمت کرتا ہوں، یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، پاکستان میں کروڑوں لوگ اس واقعے پر افسردہ ہیں، ملک میں قربانیوں کے دہشتگردی کا 2018 میں ختم ہوگئی تھی، انشااللہ اب دوبارہ اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام...
رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔
وقاص عظیم:ایف بی آر کو 8 ماہ میں 601 ارب روپے ریونیو شارٹ فال لا سامنا،ایف بی آر فروری کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے فروری میں 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 850ارب روپے جمع کیے،ایف بی آر نے جولائی سے فروری تک 7349 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔جولائی سے فروری تک ایف بی آر کا ہدف 7995 ارب روپے مقرر تھا۔
اگست 2019ء میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی قابض انتظامیہ نے مختلف حیلے بہانوں سے سینکڑوں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی املاک ضبط کرنی کی اپنی کشمیر مخالف استعماری پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں مزید 5 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے گول میں سراج الدین، محمد اشرف، ریاض احمد، مشتاق احمد اور فاروق احمد کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر گول کی طرف سے جاری حکمنامے میں ان کشمیریوں کی جائیدادوں کی خرید و فروخت یا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی...
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت نے 46 ہزار سے زائد افراد پر سفری پابندی عائد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب 4 سال میں مجموعی طور پر 46 ہزار 433 افراد پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔سفری پابندی امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ڈیپورٹ پاکستانیوں پر لگی ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تمام افراد کے پاسپورٹس کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے۔ایف آئی اے کے پاس بھی پابندی کے حامل لوگوں کی فہرستیں پہنچ گئیں، فہرست میں سعودی عرب اور یو اے ای میں جرائم میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست بھی شامل ہے۔
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملتی ہے لیکن اب بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں پنشن کا حقدار صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوتا ہے لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو نہیں بلکہ تمام شہریوں کو ملے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام کر رہی ہے جس سے ان تمام بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں۔ اس یونیورسل پنشن اسکیم میں ان کروڑوں بھارتی شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو سرکاری یا منظم نجی...
راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔ حادثے میں ایک بچی، ایک خاتون اور تین مرد مسافروں سمیت پانچ مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمیوں سمیت 18 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔(جاری ہے) وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التوا ء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا...
امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دیدی، ٹرمپ انتطامیہ کو ملازمین برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔ وفاقی عدالت کے جج ولیم Alsup نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے متعلق 20 سے زائد اداروں کو جاری احکامات منسوخ کرے۔ امریکا میں تقریباً دو لاکھ ملازمین پروبیشنری ملازم ہیں، لیبر یونین نے سان فرانسسکو کی عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملازمین کیخلاف یہ اقدام ممکنہ طورپر غیر قانونی ہے۔ جج نے کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو بھرتی یا برطرف کریں، اس...
مراکش (نیوزڈیسک) مراکشی بادشاہ شاہ محمد ششم نے بڑھتی مہنگائی اور قحط سالی کی وجہ سے شہریوں سے عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 7 سال سے مراکش کو خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں مویشیوں کی تعداد میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مراکش کی وزارتِ زراعت کے مطابق گزشتہ 30 برس کی اوسط سے 53 فیصد کم بارش کے باعث ملک کو خطرناک حد تک خشک سالی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشک سالی کے باعث مویشیوں کی تعداد میں کمی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے...
اٹلی کے سب سے بڑے اخبار میں 200 یہودیوں کے مشترکہ بیان میں اٹلی کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اطالوی یہودیوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اٹلی کی حکومت کو اس منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اطالوی یہودیوں نے غزہ کی پٹی میں "نسلی تطہیر” کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات بدھ کے روز اٹلی کے سب سے بڑے اخبار ''لا ریپبلیکا'' میں شائع کردہ 200 سے زائد یہودیوں کے شائع کردہ ایک...
ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر غلط خبر دینے یا الزام عائد کرنے والے کو سخت سزا ہونا چاہیے۔ سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر کاروبار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فیک نیوز کے خاتمے میں میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا بریکنگ اور لال ڈبوں کے چکر میں خبر دیتا ہے یہ جانے بغیر کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ کوئی یوٹیوب پر غلط خبر دیتا ہے یا الزام لگاتا ہے تو اسے سخت سزا ہونا چاہیے۔ سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں...

امریکہ کو فوری اور انتہائی سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں،کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا ٹرمپ کو انتباہ جاری
کینیڈا(نیوزڈیسک)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی محصولات پر ‘انتہائی سخت ردعمل’ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیوز کانفرنس میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر امریکا اگلے ہفتے اپنی درآمدات پر محصولات عائد کرتا ہے تو کینیڈا کا “فوری اور انتہائی سخت ردعمل ہوگا”۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا اپنے پڑوسی کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ پر بھی پچیس فی صد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی، پہلی کابینہ اجلاس میں ٹرمپ نے کہا یورپی یونین کافی حد تک اپنے مقصد میں کامیاب رہی، ہم سے بہت فائدہ اٹھایا، لیکن اب میں صدر ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یورپی یونین کا قیام امریکا کو نقصان پہنچانے کے لیے عمل...
انہوں نے کہا یہ سازشیں اور ہتھکنڈے کشمیریوں میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلانے کی بھارت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل اور نئی جماعت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کا اس جماعت اور پینل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ جماعت اسلامی نے واضح طور پر بی...
پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے ،پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو، امریکی ارکان کانگریس سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست فلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔جو ولسن اور آگست فلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو...
جو ولسن اور اگست پلگر نے 25 فروری کو سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، انکا کہنا تھا کہ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کیلئے پاکستان میں ملٹری رجیم کیساتھ بات چیت کریں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں. جو ولسن گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، بانی...
خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کیلئے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ مذاکرات کار معاہدوں پر عمل درآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دن اسٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ اس کے پاس سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اس حوالے سے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر فیض آباد کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جس کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی پولیس نے جب شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کی...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے لئے گئے ٹیسٹ میں پاس شدہ امیدواروں مستقل بھرتی کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں عارضی بھرتی کے بجائے مستقبل طور پر ملامت فراہم کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ 2022 میں حکومت کی جانب سے 9000 اسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہوئے، بعد ازاں بے ضابطگیوں کے الزامات لگے۔ مسئلہ عدالت میں پہچنے کے بعد عدالت نے شفاف طریقے سے...