Islam Times:
2025-04-19@01:59:54 GMT

مقبوضہ کشمیر، مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر، مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط

ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام بی جے پی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ کشمیریوں کی معیشت اور جذبہ آزادی کو کمزور کیا جا سکے۔ اگست 2019ء میں بھارتی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی حکومت نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی سینکڑوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ اس مہم کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنا اور ان کی زمینوں پر غیر کشمیریوں کو آباد کر کے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جائیدادیں ضبط کشمیریوں کی

پڑھیں:

پنجاب پولیس کانسٹیبل کا سکھ یاتریوں کا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے  بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔

پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور حفاظت دونوں فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے، شاہد جیسے افسران پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد کا بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال، پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کا بہترین مظہر۔ صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور جذبات امڈ آئے۔
پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور… pic.twitter.com/NaTMsHzKmE

— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 17, 2025

کانسٹیبل شاہد نے سکھ یاتریوں سے گفتگو میں کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آتے ہیں تو انہیں کسی اور ملک کا ویزا نہیں ملتا، یہاں سکھ یاتریوں کے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم پنجابیوں نے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ ہم دو نہیں ایک ہیں، ہماری روحیں ساتھ دھڑکتی ہیں۔

یاد رہے کہ خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز گرودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوا جس میں شرکت کے لیے انڈیا سے آنے والے لگ بھگ 6 ہزار یاتری 2 روز قبل پاکستان پہنچے تھے۔

پہلی مرتبہ پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ہیں، اس سے قبل یہ تعداد 2 سے 3 ہزار کے درمیان رہتی تھی جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان سکھ یاتریوں کے حوالے سے موجود معاہدے کے عین مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پنجاب پولیس سکھ یاتری صوفیانہ کلام میاں محمد بخش ننکانہ صاحب

متعلقہ مضامین

  • علامہ محمد باقر الصفوی کی تشیع جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک
  • نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
  • بھارتی مسلمانوں کیساتھ کشمیری پنڈتوں جیسا سلوک نہ کریں، محبوبہ مفتی
  • پنجاب پولیس کانسٹیبل کا سکھ یاتریوں کا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال
  • بھارتی عدالت نے حزب المجاہدین کے سربراہ کو اشتہاری قرار دے دیا
  • پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، حریت کانفرنس
  • فلسطین کےساتھ کشمیر میں بھی نسل کشی ہو رہی ہے، شیری رحمان
  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • سول سوسائٹی گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ