پی سی بی کا دوسرے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو مفت افطاری دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو مفت افطاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز تماشائیوں کو فری افطاری دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔افطاری میں کھجور، سموسہ، پکوڑے اور جوس ملے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹور نامنٹ میں کار کردگی سے خوش ہیں،توجہ سیمی فائنل میں فتح پر ہے: مارکو جینسن
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو شکست دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مارکو جینسن کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کار کردگی سے خوش ہیں۔کھلاڑیوں نے اب تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس وقت ہماری توجہ سیمی فائنل میں فتح پر ہے۔ نیوزی لینڈ سے مقابلےکا امکان ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔
میچ کے بعد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی کے موسم سے آشنا ہیں، دبئی اور کراچی کی وکٹ قدر یکسا ہیں، جو اسپنرز کے لیے سازگار اور موضوع رہتی ہیں۔سیمی فائنل میں فتح کے بعد فائنل کے بارے میں سوچیں گے،انگلینڈ کے خلاف آسان مقابلے کی توقع نہ تھی۔ کراچی کی وکٹ اچھی تھی جہاں کھیل کر مزہ آیا۔
جنوبی افریقا کے بولر کیسو مہاراج نے مکسڈ زون میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظریں سیمی فائنل پر ہے۔ ٹائٹل جیتنے کی کوشش ہے،اپنی اچھی پر فارمنس کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
انگلینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہماری کار کردگی مایوس کن رہی، ناکامیوں اور غلطیو کا جائزہ لیں گے۔ ٹیم میں بہتری کے لیے نئے کپتان کے ساتھ مل کر نئی منصوبہ بندی کریں گے۔ افغانستان سے ناکامی کا بہت زیادہ دکھ ہے۔ کر کٹ ختم نہیں ہوئی، مستقبل کے مقابلوں میں فتح کی کوشش اور خواہش کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔