کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ وی سی ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت 21 مارچ کو پوری ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔

انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین آرکیٹیکچر ہیں، وزیر اعلی سندھ کی جانب سے منظور کردہ سمری میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے جلد از جلد تقرری کا عمل 6 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ جو سمری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی اس میں ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد اور ڈین الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی کا نام شامل تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت 23 مارچ کو مکمل ہورہی ہے لیکن ہفتے وار تعطیل کے سبب وہ 21 مارچ تک بحیثیت وائس چانسلر کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر نعمان احمد وائس چانسلر

پڑھیں:

بھارت نے جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کے بل پر امن قائم کر رکھا ہے، عمر عبداللہ

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے نئی دلی میں ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو پانچ برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن جموں و کشمیر میں حقیقی معنوں میں امن و اماں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے نئی دلی میں ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صورتحال میں جو بہتری نظر آ رہی ہے وہ حقیقی نہیں بلکہ خوف و دہشت کے بل پر قائم کی گئی بہتری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر خوف و ڈر کا ماحول ختم کیا جائے تو پھر آپ (بھارت) کیلئے دوبارہ مسائل کھڑے ہو جائیں گے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ آپ خوف و دہشت سے صرف ایک محدود وقت کے لیے صورت حال کو کنٹرول کر سکتے ہیں، اگر دلی حکومت کو اس بات کا مکمل یقین ہوتا کہ حالات کی بہتری کی ایک ٹھوس بنیاد ہے تو وہ سری نگر کی جامع مسجد کو بند نہ کرتی اور میر واعظ کو یہاں اپنے سسر کی نماز جنازہ ادا کرنے سے نہ روکتی۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا نہ کرنے دینے کی وجہ یہ ہے کہ دلی کو خوف تھا کہ اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو جائے گی لہذا جموں و کشمیر میں اس وقت صورتحال میں جو بہتری نظر آ رہی ہے وہ جبر کے بل پر قائم کردہ بہتری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ماتحت عدلیہ میں 33نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری
  • لاہور: ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری
  • 33 نئے سول ججز کی تعیناتی منظور
  • پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد قائم مقام وی سی جامعہ این ای ڈی کراچی مقرر
  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سمسٹر کے امتحانات آج سے شروع
  • بھارت نے جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کے بل پر امن قائم کر رکھا ہے، عمر عبداللہ
  • کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر 8 رمضان سہولت بازار قائم
  • سیمینار کے مقررین کی عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل
  • سندھ میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی؛ کراچی میں بادل برسیں گے یا نہیں؟