سیمی فائنل آسٹریلیا سے لیکن بھارتیوں کو ڈر ٹریوس ہیڈ کا، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
دبئی میں شیڈول پہلے سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے مدمقابل آئیں گی۔
میچ کے آغاز سے قبل بھارتی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی جلد آؤٹ ہونے کی دعائیں شروع کردیں کیونکہ ون ڈے ورلڈکپ میں انکی جارحانہ بیٹنگ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔
2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد میں ہوا تھا جس میں کینگروز نے شاندار فتح سے اسٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ میزبان تماشائیوں کو خاموش کردیا تھا، اپنے گھر میں ملنے والی اس شرمندگی کو بھارتی ٹیم ابھی تک نہیں بھول سکی اور اب چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر حساب چکتا کرنا چاہتی ہے۔
اسی طرح بارڈر گواسکر ٹرافی کے میچز میں بھی ٹریوس ہیڈ بھارتی بالرز کے سامنے آہنی دیوار بنے کھڑے رہے تھے اور اس سیریز میں ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
روہت الیون اور ٹریوس ہیڈ کو لیکر سوشل میڈیا پلیٹ پر دلچسپ میمز بھی وائرل ہورہی ہیں:
ایک صارف نے لکھا کہ ٹریوس ہیڈ کے مدمقابل روہت الیون کی تیاری
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو!
یا اللہ شامی کو پہلی بال پر ہیڈ کو آؤٹ کرنے کی توفیق عطا فرما۔
روہت شرما اور ٹریوس ہیڈ کی دوستی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیمی فائنل ا سٹریلیا ٹریوس ہیڈ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی 2025، پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمں شامل ہیں بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگا ہے آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔