ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر غلط خبر دینے یا الزام عائد کرنے والے کو سخت سزا ہونا چاہیے۔

سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر کاروبار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فیک نیوز کے خاتمے میں میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا بریکنگ اور لال ڈبوں کے چکر میں خبر دیتا ہے یہ جانے بغیر کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ کوئی یوٹیوب پر غلط خبر دیتا ہے یا الزام لگاتا ہے تو اسے سخت سزا ہونا چاہیے۔

سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں کی اسرائیل میں تدفین

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب ہمارا ملک ہے کوئی دشمن ملک نہیں۔ ان کے منصوبوں کی تعریف کرنا چاہیے۔ ہم سندھ میں ایک ہزار پنک اسکوٹیز سے آغاز کررہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ یہ تعداد ایک کروڑ ہوجائے۔ سندھ حکومت نے دو لاکھ سولر پینل فراہم کیے۔21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں جن میں سے ساڑھے سات لاکھ گھر بن چکے ہیں۔ ماہانہ 50 ہزار گھر تعمیر ہورہے ہیں۔ ہم ہاؤسنگ پروجیکٹس میں دنیا کا ریکارڈ توڑیں گے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی ہے۔

فلسطینیوں کے جرائم کی تحقیقات " تیزی کے ساتھ" جاری ہیں, آئی سی سی

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی کشیدگی نہیں ہے بھلے سیاسی اختلافات کیوں نہ ہوں۔ ہمیں پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے پر توجہ دینا ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 86 فیصد نمو ہوئی۔ ہمیں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ تمام شعبے اگر مل کر کام کریں بالخصوص پبلک پرائیویٹ شپ کے تحت کام کریں تو کامیابی ہوگی۔

’’ بڑوں “ کی سمجھ کہاں گئی ؟

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا

پڑھیں:

خواتین کیلئےمفت پنک اسکوٹر ،اہم اعلان کردیا گیا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج لائن منصوبے کی منظوری دی گئی۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب تمام گاڑیاں ایک ہی طریقے کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی، نمبر پلیٹس نیلامی کی رقم سندھ حکومت کے حوالے کی جارہی ہے، شہبازشریف نے کراچی کے لیے 180 بسز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، 2025 کے بجٹ میں وفاق نے سندھ کو ایک بھی بس نہیں دی،انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا وزیراعظم کو بسز کی فراہمی کے لیے خط لکھا جائے گا، وزیراعظم سے التجا کی جائے گی سندھ حکومت سے وعدہ وفا کریں، کراچی میں پانی کے منصوبوں کے لیے 1.6 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں، محکمہ توانائی 2 لاکھ خاندانوں کو سولر انرجی پینل فراہم کررہا ہے۔

شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے جارہی ہے، جن خواتین کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، مفت اسکوٹر دیں گے، مفت پنک اسکوٹر کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی جائے گی۔ سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیوایم کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں، یہ چاہتے ہیں نفرت پھیلائیں لڑائی جھگڑے جلاؤ گھیراؤ ہرتال کرائیں، یہ وہی فاروق ستار ہیں، جنہوں نے کہا تھا اب یہ ہوگا تو آگ لگادیں گے، جن لوگوں کو آپ نے ترغیب دی وہ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں‘ شرجیل میمن
  • پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا، لیکن جھوٹ پھیلانےکی سزا ہونی چاہیے: شرجیل میمن
  • ہم نے کانفرنس کرنے دی، ان کو شکریہ ادا کرنا چاہیے، رانا احسان
  • خواتین کیلئےمفت پنک اسکوٹر ،اہم اعلان کردیا گیا
  • حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنادی
  • زرعی ٹیوب ویل، 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان
  • زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف
  • ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے: بلاول بھٹو