بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں ۔ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں ۔
ملاقات میں بانی بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی بشری بی بی نے خود کہا کہ مشال یوسفزئی اب انکی ترجمانی نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری

—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ انہیں کافی، ابلے ہوئے انڈے اور خشک میوے  بھی کھانے کو دیے جاتے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا ہے وہ انہیں مہیا کیا جاتا ہے۔

مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ 2 روز قبل تحریکِ انصاف کے ترجمان نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا تھا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھے گھنٹے بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا؟ اہم خبر آ گئی
  • بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
  • بشریٰ بی بی نے مشعال یوسف زئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا، 4 فوکل پرسن مقرر
  • بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، 4 نئے فوکل پرسن مقرر
  • مشال یوسف زئی بطور ترجمان برطرف
  • بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، تابش فاروق
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا
  • اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر شر پسندوں کی فائرنگ