لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری میں کھانا نہ دینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ’دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں ، دالیں، چقندر کا جوس، کافی، ابلے ہوئےانڈے اور خشک میوے کھانے کو ملتے ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے4سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا اور ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو وہ مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے، اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہے لیکن عمران خان  سے ہفتے میں 2 دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست ان کی جماعت جیل حکام کو دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ اپنی جماعت کی آپس کی لڑائیاں سڑکوں پرنہ لڑیں۔ علیمہ خان سے ان کے بھائی کی پارٹی کے لوگوں کو مسئلہ ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔  یہ خود ہی ملاقاتیوں کی فہرست سے ایک دوسرے کے نام نکالتے پھر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر  ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پارا چنار میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے متعدد مہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی
  • پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے، اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • مردان: زہریلے کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور
  • سپریم کورٹ ،عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکم کی استدعا مسترد
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کورٹ، عمران سے ملاقات کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد