امریکی فوج کا شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی سینٹرل کمانڈ
پڑھیں:
سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیئر سیاستدان نے کہا کہ موجودہ دور آمرانہ دور کی بدترین مثال ہے، الیکشن چھیننے سے لیکر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تک ہر میدان میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، اپوزیشن کی آواز کو سننا ہوگا، اگر یہ حکومت اپوزیشن کی ایک کانفرنس بھی برداشت نہیں کرسکتی تو اس کیوجہ اسکے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہونا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمصطفیٰ نواز کھوکھر پاکستانی سیاستدان، وکیل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہیں۔ وہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کھوکھر اپنی بے باک رائے اور آزادانہ سیاسی مؤقف کے باعث مشہور ہیں۔ وہ انسانی حقوق، جمہوری اقدار اور آئینی بالادستی کے حوالے سے متحرک رہے ہیں اور اکثر سیاسی و سماجی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔ اپنی وکالت کے پس منظر کیوجہ سے وہ قانونی اور آئینی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی جماعتی وابستگی سے ہٹ کر ایک آزاد سیاسی تجزیہ کار کے طور پر شہرت حاصل کی ہے اور وہ مختلف ٹی وی پروگراموں اور سوشل میڈیا پر اپنے مؤقف کا برملا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial