چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا حکومتی ورک رپورٹ کے مسودے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کا آخری سال ہے اور حکومت کو اپنا کام بہتر انداز میں انجام دینےکے لئے سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے منصوبےپر عمل درآمد کو یقینی بنانی چاہیئے۔ہمیں ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا، اعلی ٰ سطحی کھلےپن کو وسعت دینا ہوگی، مزید فعالیت کے ساتھ بہتر میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملکی طلب میں اضافہ کرنا ہوگااور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کی ترقی کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانا ہوگا۔ ہمیں توقعات کو مستحکم بناتے ہوئے معیشت کی مسلسل بحالی کو فروغ دینا ہوگا اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف کو اعلی معیار کے ساتھ پورا کرنا ہوگا تاکہ”15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی جائے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس کہاں ہوگا؟
رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 28 فروری بروز جمعہ (بمطابق 29 شعبان المعظم) پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔