ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش جنگ بندی معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے مستقل جنگ بندی اور تنازع کے 2 ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا، پاکستان نے رمضان المبارک میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش جنگ بندی معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو امداد کی بندش

پڑھیں:

اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے فلسطین کی مدد کرے، حافظ حمداللہ

قلعہ عبداللہ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے بھرپور دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر انسانیت کو شرمندہ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کا موثر دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو مالی، طبی اور دفاعی امداد فراہم کی جائے۔ اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کے بجائے اپنی دینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ: سپریم کورٹ ججوں کو ’انتقامی کارروائی‘ کا نشانہ بنانے پر تشویش
  • ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • غزہ اجتماعی قبر بن چکا ہے، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز
  • اسرائیلی فورسز غزہ ’بفر زون‘ میں موجود رہیں گی، اسرائیلی وزیر دفاع
  • اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے فلسطین کی مدد کرے، حافظ حمداللہ
  • غزہ کو اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ایم ایس ایف
  • بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ
  • اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ
  • فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند
  •  غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے:پاکستان