2025-03-04@00:33:20 GMT
تلاش کی گنتی: 81
«فلسطینیوں کو امداد کی بندش»:

حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منائے اور فلسطین کاز کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے، فلسطین فاؤنڈیشن
پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ایل ایف رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9 مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ”فلسطین کا مہینہ“ چلائے گی، اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو...
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے اس اہم مرحلے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور فلسطینیوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر نے ان خیالات کا اظہار باغ آزاد جموں و کشمیر میں علامہ اقبال اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر مظہر نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں نے طاقتور ملکوں کا مقابلہ کر...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جماعتی کارکنوں اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں، آج ان کی حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہم وطنوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، اور کہاکہ...
اسرائیلی حکومت کو آج 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ان کی رہائی کو مؤخر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت کو آج 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ان کی رہائی کو مؤخر کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈالنا جاری رکھا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی نے ایک صہیونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو سیکیورٹی مشاورت کے بعد تک مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کی سربراہی نیتن یاہو کریں گے۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کا ایک ہی موقف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کی طرف بڑھیں گے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا پہلے سے عالمی سطح پر طے ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک عرب ممالک کو فلسطینیوں کے مستقبل کی حفاظت کی ہمت دے۔ اپنے ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور مصر و اردن کا اہم اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے، خلیج تعاون کونسل...
تل ابیب(ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق حماس کل (بروز جمعرات) 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔

محمود عباس نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد بند کرنے سے انکار پر محکمہ امور اسیران کے سربراہ کو برطرف کر دیا
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کو تصرف میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے اور کہیں اور بسانے کے حوالے سے اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو کنٹرول کرنے کا جو اعلان کیا ہے اُس کی مناسبت سے فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کرنے کی تیاریاں لازم ہیں۔ خطے کو حقیقی مثبت تبدیلی سے ہم کنار کرنے کی اب یہی ایک صورت رہ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو سے بھی غزہ پلان کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مشرقِ...
غزہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اڑتیسویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چاہے وہ غزہ کی پٹی میں ہو، مغربی کنارے میں یا مشرقی یروشلم میں۔ محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر اپنے جائز حقوق سے دستبرداری کو قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کا مستقبل جلاوطنی اور نقل مکانی پر نہیں بلکہ اپنے عوام کی وابستگی پر مبنی...
دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا جواب ہے۔ اس اقدام سے 20 لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوں گے، کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرم کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیانات اور صیہونی رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے 390 یہودی ربیوں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور مشہور شخصیات نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت کی ہے۔ یہودی رہنماوں کی جانب سے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز میں اشتہار بھی شائع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے...
مصر اور اردن نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔ مصر کے صدارتی دفتر کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کو بےدخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔ قبل ازیں اردن، مصر اور سعودی عرب فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرچکے ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اپنے منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ تاہم اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے سے خود کو الگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا تاکہ وہ وہاں سکونت اختیار کر سکیں۔ ملاقات کے بعد شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن فلسطینیوں کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی کے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے متاثرہ رہائشیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر سکے۔ مزید پڑھیں: امریکی قبضے تک فلسطینیوں کو غزہ میں واپس آباد ہونے نہیں دیں گے؛ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں شاہ عبداللہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عندیہ دیا کہ وہ اپنے اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس میں غزہ کے رہائشیوں کی نقل مکانی...
واشنگٹن ،غزہ (صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی‘ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو...
دمشق: سریا کے نئے عبوری صدر احمد الشعارا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر وہاں کی اقتصادی ترقی کے منصوبے کو ایک سنگین جرم سمجھتے ہیں جو منصوبہ بالآخر ناکام ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر نے کہاکہ میرے خیال میں کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی۔ کئی ممالک نے یہ کوشش کی ہے اور سب کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے، خاص طور پر گزشتہ ایک سال اور نصف میں غزہ کی جنگ کے دوران۔ انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو اُن کی سرزمین سے نکالنے کا عمل نہ تو عقلمندی ہے اور نہ ہی اخلاقی یا سیاسی طور پر درست...
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً 10,400 فلسطینی یا تقریباً 2,105 خاندانوں کو طولکرم کیمپ سے زبردستی بے گھر کیا گیا، جس سے صرف 400 خاندان کیمپ کے اندر رہ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے انکشاف کیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے سے تقریباً 40,000 فلسطینی پناہ گزینوں کو زبردستی بے گھر کیا ہے۔ قابض اسرائیل نے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، املاک اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے درمیان کئی فلسطینیوں کو شہید، زخمی، گرفتار کرنے کے ساتھ ان کی جبری نقل مکانی کی جا رہی ہے۔ جنین میں قابض فوج نے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر امریکی قبضے تک فلسطینیوں کو یہاں واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی قبضے کے بعد ترقیاتی منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے کا حق نہیں دیا جائے گا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ہمارے منصوبے کے مطابق غزہ سے باہر فلسطینیوں کے لیے صرف 6 جگہیں ہیں، جہاں وہ جا سکیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں ترقیاتی منصوبے دیکھنے کے قابل ہوں گے، تاہم امریکی قبضے کے بعد وہاں ہماری سرگرمیوں تک فلسطینیوں کو واپس جانے...
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور کینیڈا کو ریاست بنانے کے معاملے میں سنجیدہ ہوں، میرے منصوبے میں فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا کوئی حق نہیں ہوگا بلکہ ان کے لیے نئی آبادیاں تعمیر کی جائیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ اعادہ کیا کہ غزہ سے کچھ دور ہم فلسطینیوں کے لیے 5، 6 یا 2 خوبصورت اور محفوظ کمیونیٹیز بنائیں گے۔ اُنہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ غزہ اس وقت رہنے لائق نہیں ہے اگر فلسطینی آج واپس غزہ آتے ہیں تو اسے تعمیر کرنے میں برسوں لگیں گے۔...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا، اور کچھ...
فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے،ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔ انہوں...
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کے بیان کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں یہ جرات نہیں ہے کہ وہ اہل غزہ کو ان کی آبائی وطن سے نکالے” ترکیہ ٹو ڈے“ کے مطابق ملائیشیا روانگی سے قبل رات گئے استنبول ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ کسی کے پاس یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کے ابدی وطن سے نکال سکے جو ہزاروں سالوں سے موجود ہے غزہ مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کے ہیں.(جاری ہے) صدر اردوان نے غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
حماس کے سیاسی ونگ کے رکن Ezzat El Rashq نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ خریدنے اور ملکیت بنانے سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید...
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تینظیم حماس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی ونگ کے رکن Ezzat El Rashq نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ خریدنے اور ملکیت بنانے سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں...
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے، جب وہ ان ممالک سے بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سیسی سے بات چیت کرونگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے، ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا، اس دوران حماس نے 3 صہیونی یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ اسرائیل نے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والی تمام فلسطینی قیدی خان یونس پہنچ گئے، اہل خانہ مدتوں بعد اپنے پیاروں سے مل کر آبدیدہ ہوگئے جب کہ غزہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی آزادی کا جشن منایا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے مل کر خوشی سے سرشار ہوگئے، اس دوران ایک باپ کی طویل مدت کے بعد اپنے بیٹے سے ملاقات پر جزباتی مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں گلے لگ کر...
ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...

فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُنکے آبائی علاقوں جفا، حائفہ اور دیگر مقامات پر بھیجا جائے، ترکی الفیصل
اپنے ایک بیان میں شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُنکے آبائی علاقوں جفا، حائفہ اور دیگر مقامات پر بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی ال فیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر کرارا جواب دے دیا۔ شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُن کے...
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے لوگوں کو بیدخل کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل ہی واحد منصفانہ و قابل عمل حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سنہ 1967 سے پیشگی سرحدوں پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین بارے پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کیلئی1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں، کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں،ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں،جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بے حرمتی حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )غزہ کو ملکیت میں لینے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی کوئی بھی منتقلی عارضی ہو گی جبکہ وائٹ ہاﺅس نے اصرار کیا کہ امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا کوئی وعدہ نہیں ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے خلاف متنبہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں، عرب حکومتوں اور عالمی راہنماﺅں کی جانب سے بھی امریکی صدر کی تجویز پر تنقید کی گئی ہے تاہم ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی وہ منصوبہ پسند کرتا...
فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل...
٭ٹرمپ ، نیتن یاہو کی ملاقات میںغزہ پر ہرزہ سرائی، امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے ٭ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے ، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے ۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے...
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ فلسطینیوں کو "دو ریاستی حل کے راستے پر دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے اور ہمیں انکے ساتھ ہونا چاہیئے۔" اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ...
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنے کی...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
لاہور: حماس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کاکہنا ہےکہ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مصر پہنچ چکے ہیں، مصر کے علاوہ ترکی، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف بھائی ہے بلکہ بڑا بھائی ہے جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ ہفتے کو مصر، اردن، سعودی عرب،...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیےاجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی...
فلسطینیوں کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا ان کی نسل کشی کے مترادف ہوگا۔ میڈیاذرائع کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، فلسطینیوں کو نکالنےکی کوشش سے دوریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) غزہ پٹی کے جنگجو گروہ حماس کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ مزید تین یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جا رہا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کی رہائی سے چوبیس گھنٹے قبل اسرائیلی حکام کو مطلع کرنا تھا۔ یرغمالیوں کی آزادی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں اب بھی 82 یرغمالی حماس کی حراست میں ہیں۔ جنگ بندی ڈیل کے تحت جمعرات کے دن بھی آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا، جن میں دو جرمن اسرائیلی، ایک اسرائیلی فوجی اور پانچ تھائی مزدور...

’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات
30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گذشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی...
7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیئے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔...
یروشلم:اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ایک علاقے میں جشن منانے والے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، گرفتار شدگان "حماس کے حمایتی” تھے جنہوں نے رہائی پانے والے قیدیوں کی حمایت کی۔ یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کی رہائی کے بعد حماس کی طرف سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ بیان دیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اس وقت تک روکی جائے گی جب تک کہ انہیں یقین دہانیاں حاصل نہ ہوں۔ اسرائیل کے 110 فلسطینی شہریوں کی رہائی کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے، جس...
اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
غزہ /تل ابیب /قاہرہ /واشنگٹن /برلن /اقوام متحدہ (اے پی پی /مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، شمالی غزہ میں 3 لاکھ جبری بے دخل افراد اپنے پیاروں سمیت لوٹ چکے ہیں‘اسرائیلی جارحیت میں بچے سمیت 2 شہید ہوگئے۔مظلوم فلسطینیوں کو واپسی پر تباہی کے سوا کچھ نہ ملا، شمالی غزہ آنے والوں نے تباہ مکانات کے قریبعارضی پناہ گاہیں قائم کرلیں، اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ضروریات بہت زیادہ ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیل کا جبر بند ہونا چاہیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری رہا، جنین کیمپ پر حملے میں اسرائیلی فوج نے مسجد...
جرمن حکومت نے بھی صاف لفظوں میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز قبول نہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے شہریوں کے حوالے سے تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے عمل پر فلسطینی آبادی کو غزہ سے بےدخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے امریکی صدر کی تجویز پر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے۔جرمنی کا یہ موقف امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔
فرانس نے بھی ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ سے جبری بے دخلی فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے قریبی اتحادی مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ ایران نے...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانیوزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے 2 شکار کرلے گا۔
غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول کے قریب اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ٹینکوں نے منگل کی صبح غزہ شہر کے جنوب میں واقع زیتون محلے میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول...
فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو بے دخل کرے، انہیں گرین لینڈ میں بسادے، ایرانی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے...
قدیم مصری یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض رژیم اور اس کے مذموم حامی، قتل و غارتگری کے ذریعے غزہ کی فلسطینی سرزمین کو بھی چھین لینے کی کوشش میں ہیں اسلام ٹائمز۔ قدیم مصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ الازہر نے کسی بھی ایسے منصوبے کی کھلی مخالفت کا اعلان کیا ہے کہ جو فلسطینی عوام کو غزہ کی پٹی چھوڑنے پر مجبور کرے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جامعۃ الازہر نے تاکید کی کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غزہ ایک فلسطینی عرب سرزمین ہے اور اسی طرح باقی رہے گا۔ جامعہ الازہر نے تاکید کی کہ غاصب و قابض رژیم اور اس کے مذموم حامی معصوم عوام کا قتل، تباہی...
غزہ : اسرائیلی جارحیت کے دوران بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کا عمل شمالی غزہ میں شروع ہو چکا ہے، جہاں اب تک 3 لاکھ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں۔ حماس حکومت کے مطابق، جب چیک پوائنٹس کھلے تو صرف دو گھنٹے کے اندر 2 لاکھ افراد واپس لوٹ آئے۔ مجموعی طور پر 6 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کی واپسی کی توقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، غزہ اور شمالی علاقوں میں ایسے فلسطینیوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار ٹینٹ کی ضرورت ہوگی، جو اپنے تباہ شدہ گھروں کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں۔ 15 ماہ کی اسرائیلی جارحیت کے دوران، غزہ سے 19 لاکھ فلسطینی بے...
شمالی غزہ جانے والی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس رے کے ذریعے تلاشی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )شمالی غزہ میں لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس ریے کے ذریعے تلاشی جاری ہے۔غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو صرف شاہراہ صلاح الدین کے ذریعے جانے کی اجازت تھی۔شاہراہ صلاح الدین پر نتساریم کوریڈور پر ایک بڑا برقی دروازہ نصب ہے جہاں ایکس رے کے ذریعے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کے اہلکاروں پر مشتمل کمیٹی اس گزرگاہ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے جبکہ امریکی اہلکار بھی یہاں موجود ہیں۔گزشتہ دنوں عرب...
شمالی غزہ میں شہریوں کی واپسی: بے دخل کیے گئے فلسطینی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے علاقوں کو لوٹ آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )گزشتہ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے فلسطینی آج اپنے علاقوں کو لوٹناشروع ہوگئے ہیں جو فلسطینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر ان کے علاقوں سے بے دخل کیا گیا تھا جسے نکبہ کہا جاتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نکبہ کے بعد آج پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بے دخل کیے گئے فلسطینی اپنے علاقوں کو واپس لوٹے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ...
امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دینے کے بیان پر اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی بےدخلی پر اردن کا مؤقف ٹھوس اور غیرمتزلزل ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن پہلے ہی مقبوضہ علاقوں سے بےدخل لاکھوں فلسطینیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اردن میں 23 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مزید فلسطینیوں کو بسانے کیلئے اردن اور مصر کو امداد روکنے کی دھمکی دے...
عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقف کو "ٹھوس اور غیر متزلزل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی ترجیح یہ ہے کہ فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر رہیں۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تجویز کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اردن اور مصر سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ٹرمپ نے اس تجویز کو عارضی یا مستقل منتقلی کے طور پر پیش کیا اور غزہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے...
انروا نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے اور جنگ کے نتیجے میں ہونے والے صدمے سے نمٹنے میں برسوں لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین لوگ پناہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور امکان ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی نسل کشی کے بعد تعمیر نو میں برسوں لگیں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں کم از کم 1.9 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے...
نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقے میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے نیز تباہ حال علاقوں سے 62 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق امدادی سامان...
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعی جلوسوں کی تکرار کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی وزیر دفاع وزیر یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جشن کی تقریبات کو روکیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز ہوگیا، حماس نےمعاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ریڈ کراس کی ٹیم نے اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچایا جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔بعد ازاں حماس سے رہائی پانے والی یرغمالی خواتین اسرائیل پہنچ گئیں۔رہائی کے موقع پر حماس کی جانب سے تینوں اسرائیلی خواتین کو یادگاری تحفے میں ایک بیگ دیا گیا۔حماس...
ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی صیہونیوں کے استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع...
اسلام آباد : نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ زرائع کے مظابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ اور 1 ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے 47 ہزار فلسطینیوں...
غزہ حکومت کے ڈائریکٹر میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندے فلسطینی کاز کیساتھ آ کھڑے ہونیوالے دوستوں کیساتھ ہمیشہ ہمیشہ وفادار رہینگے، خاص طور پر دلیر یمنی قوم کے! اسلام ٹائمز۔ غزہ حکومت کے ڈاٹریکٹر میڈیا آفس اسمعیل الثوابتہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں اسمعیل الثوابتہ نے کہا کہ ہم ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کی، خصوصا دلیر یمنی قوم کے! عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے ڈائریکٹر میڈیا...
شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر...