شمالی غزہ جانے والی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس رے کے ذریعے تلاشی جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شمالی غزہ جانے والی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس رے کے ذریعے تلاشی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )شمالی غزہ میں لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس ریے کے ذریعے تلاشی جاری ہے۔غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو صرف شاہراہ صلاح الدین کے ذریعے جانے کی اجازت تھی۔شاہراہ صلاح الدین پر نتساریم کوریڈور پر ایک بڑا برقی دروازہ نصب ہے جہاں ایکس رے کے ذریعے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کے اہلکاروں پر مشتمل کمیٹی اس گزرگاہ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے جبکہ امریکی اہلکار بھی یہاں موجود ہیں۔گزشتہ دنوں عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 2 پرائیویٹ امریکی کمپنیاں غزہ میں اپنے اہلکار تعینات کریں گی جو شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی نگرانی کریں گے۔خیال رہیکہ غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے فلسطینی آج اپنے علاقوں کو لوٹناشروع ہوگئے ہیں جو فلسطینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
1948 میں اسرائیل کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر ان کے علاقوں سے بے دخل کیا گیا تھا، فلسطینیوں کی اس بیدخلی کو نکبہ کہا جاتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نکبہ کے بعد آج پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بے دخل کیے گئے فلسطینی اپنے علاقوں کو واپس لوٹے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتساریم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئیلاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹنا شروع ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نتساریم کوریڈور پر گاڑیوں کی شمالی غزہ کے ذریعے
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔