واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اپنے منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ تاہم اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے سے خود کو الگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا تاکہ وہ وہاں سکونت اختیار کر سکیں۔

ملاقات کے بعد شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ثابت قدم ہے اور یہ پورے عرب کا موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنا تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

شاہ عبداللہ نے ٹرمپ کو بتایا کہ مصر اس منصوبے پر کام کر رہا ہے کہ کیسے خطے کے ممالک ٹرمپ کی تجویز پر عمل کر سکتے ہیں۔ اس ملاقات سے ایک دن پہلے ٹرمپ نے اردن کو پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کی صورت میں امریکی امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ

پڑھیں:

امریکی صدر کی ہٹ دھرمی برقرار، ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کو غزہ میں واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی، فلسطینیوں کو تحقیقات کے بعد امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی،روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کو خریدنے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے، فلسطینی عوام اپنے علاقے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کی اردن کے حکمران سے ملاقات‘پریس کانفرنس میں شاہ عبداللہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے پرنیم رضامندی کا اظہار
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار
  • غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، صرف انتظام سنبھالیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • شاہ عبداللہ سے ملاقات میں ٹرمپ کی اردن کی امداد ختم کرنے کی دھمکی
  • امریکی صدر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلیے دباؤ
  • ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
  • امریکی صدر کی ہٹ دھرمی، غزہ کو خریدنے کے بیان پر اِصرار
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم
  • امریکی صدر کی ہٹ دھرمی برقرار، ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم