پاکستان اسرائیلی قید سے رہا ہونیوالے فلسطینیوں کی میزبانی کرگے گا، حماس
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور: حماس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کاکہنا ہےکہ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مصر پہنچ چکے ہیں، مصر کے علاوہ ترکی، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف بھائی ہے بلکہ بڑا بھائی ہے جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوگئے تھے، غزہ کی پٹی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچو ں کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ: 15 ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بمباری کے نتیجے میں 61 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد عمارتوں کے ملبے سے ہزاروں شہداء کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید 14 ہزار سے زائد لاشیں ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 افراد کو شہید کر دیا تھا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بمباری سے گزشتہ ایک ماہ میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔